اکثر خواتین کو کیک بنانے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن اوون نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا یہ شوق پورا نہیں کر پاتیں. آج ہم آپ کے لیے ایسا طریقہ لے کر آئے ہیں جن سے آپ بغیر اوون کے صرف ایک منٹ میں ہی مزیدار کیک بنا سکتی ہیں.
اس لذیذ کیک کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک درمیانے سائز کی اسٹیل کی پتیلی یا پھر پیالا لیں اور اس میں گھی لگا کر بٹر پیپر رکھ دیں، پھر دوبارہ گھی لگائیں. اب دو عدد انڈوں میں آدھا کپ پسی ہوئی چینی ڈال کر ہینڈ بیٹر سے اچھی طرح پھینٹیں. اسکے بعد ¼ کپ تیل، ½ کپ دودھ اور 1 چمچ ونیلا ایسنس شامل کر کے ملا لیں.
پھر ایک کپ سے تھوڑا کم میدہ، 3 چمچ کوکو پاؤڈر اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا لیکر ان تینوں چیزوں کو چھان کر مکسچر میں ڈال دیں، اور اچھی طرح پھینٹ لیں تا کہ اس میں کوئی گٹھلی نہ رہ جائے.
اب اس آمیزے کو اُس اسٹیل کے پیالے میں ڈال دیں جس میں بٹر پیپر لگا کر رکھا تھا
ایک بڑے پتیلے کو چولہے پر تھوڑا گرم کرلیں، پھر اس میں بیکنگ ٹرے/ اسٹینڈ رکھ کر اس میں آمیزے والا پیالا رکھ دیں. چولہے کو بلکل دھیمی آنچ پر کر کے، پتیلی کو 50 منٹ کیلئے ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں
اب ایک لکڑی کی اسٹک یا تیلی ڈال کر چیک کریں، اگر وہ خشک باہر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کیک اچھی طرح بیک ہوچکا ہے.
چولہا بند کر کے پیالے کو نکال لیں اور چھری یا اسپیچولا کی مدد سے کناروں سے کاٹ کر کیک کو علیحدہ کرلیں.
اب اسے اپنی مرضی سے نٹیلا یا پھر پسندیدہ کریم سے گارنش کریں یا ایسے ہی چائے کے ساتھ پیش کریں.