بکرا عید میں صرف ایک دو دن باقی ہیں. ایسے میں تقریباً ہر گھر میں ہی قربانی کا جانور موجود ہے. جہاں جانور کو گرمی سے بچانا مشکل ہوگیا ہے وہیں مکھی مچھروں نے بھی بے زبانوں کو خوب تنگ کررکھا ہے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ان تمام مسائل سے نمٹنے کے چند ٹپس بتا رہے ہیں.
مکھی، مچھر اور دیگر کیڑے مکوڑوں سے نجات کے لئے صرف 2 گولیاں فنائل پیس لیں، ایک چمچ ٹائیگور پاؤڈر اور 10 گرام ٹرائیکلوروفین کا ساشے مکس کر لیں. اس پاؤڈر کو ایک لیٹر پانی میں ملا کر اسپرے بوتل میں بھر لیں اور جانور کی ٹانگوں وغیرہ پر اسپرے کریں.
واضح رہے کہ یہ محلول صرف بیرونی استعمال کے لیے ہے اسے جانور کے منہ پر ہر گز اسپرے نہ کریں.
جانوروں کو مکھی مچھر سے بچانے کے لیے ٹانگوں پر موسپیل بھی لگا سکتے ہیں اور فاصلے پر رکھ کر گلوب وغیرہ بھی جلا سکتے ہیں.
جہاں تک جانور کو گرمی سے بچانے کا تعلق ہے تو اسے صبح اور شام نہلائیں.
جانور کو سائے میں رکھیں.
اگر گرمی کی وجہ سے کھانا کھانا چھوڑ دے تو ایک وٹامن سی کی گولی بھی کھلائی جاسکتی ہے. لیکن بہتر ہوگا کہ کسی ماہر سے مشورہ کرلیا جائے.