اکثر لوگ اس بات کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کا موبائل فون دیر سے چارج ہوتا ہے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتائیں گے جن سے آپ اپنا موبائل فون فوری چارج کرنے کے علاوہ اس کی بیٹری لائف بھی بہتر بنا سکتے ہیں.
موبائل فون کی بیٹری بہت زیادہ استعمال کے بعد گرم ہونے لگتی ہے. اس لئے جب چارج کافی کم ہوجائے تو موبائل فون کو 2 سے 5 منٹ تک فریج میں رکھ دیں. اس کے بعد چارج پر لگائیں. اس طرح نا صرف چارجنگ کی اسپیڈ بڑھ جائے گی بلکہ بیٹری لائف بھی بہتر ہوگی.
اگر آپ کے پاس اوریجنل چارجر موجود نہیں ہے تو کوئی معیاری چارجر خریدیں. بہت زیادہ ایمپئیر والا چارجر ہر گز نہ خریدیں کیونکہ یہ موبائل کو تیزی سے چارج تو کردے گا لیکن بیٹری لائف ختم ہوجائے گی.
تیزی سے فون کو چارج کرنا چاہتے ہیں تو ائیر پلین موڈ پر یا فون کو آف کر کے چارج پر لگائیں اس طرح فون کی چارجنگ سگنلز یا کسی بھی چیز پر خرچ نہیں ہوگی اور بیٹری جلد سے جلد چارج ہوگی.
اگر آپ کے موبائل فون کی بیٹری پھولی ہوئے ہے تو اس کو کبھی 80 فیصد سے زیادہ چارج نہ کریں. اس طرح آپ کی بیٹری مزید پھول کر خراب نہیں ہوگی.