اداکاراؤں نے بتائے اپنی فٹنس کے اہم راز جو 3 ماہ میں وزن کو تیزی سے کنٹرول کرنے میں آپ کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

image

وزن بڑھنے سے انسان کی نہ صرف صحت متاثر ہوتی ہے، بلکہ اس کا ذہنی سکون بھی ختم ہو جاتا ہے اور اس سے بڑھ کر لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید انسان کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔ اداکارائیں بھی اپنے وزن کو لے کر بہت محتاط رہتی ہیں نہ صرف وزن بلکہ خوبصورتی کو بھی ملحوظِ خاص رکھتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان کی فٹنس کے اہم راز:

٭ اداکارہ فضاء علی:

اداکارہ فضاء علی کہتی ہیں کہ: '' دو کپ پانی میں دار چینی ، پودینے کے پتے ، شہد اور لیموں شامل کرلیں اور ایک کپ پانی رہ جانے جتنا ابالیں اور اس چائے کو دن میں دومرتبہ پی لیں جس سے آپ کا وزن کافی حد تک کم ہوجائے گا. میں نے بھی یہی ہربل ٹی کو استعمال کرکے وزن کم کیا ہے۔''

سارہ خان:

بھارتی اداکارہ سارہ خان نے بھی اپنا وزن کم کرنے کی خاص ٹپ مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ: ''   مجھے پیزا کھانا بہت پسند تھا لیکن میں نے پیزا چھوڑ کر سلاد کو اپنا لیا اور سستی و کاہلی کی جگہ جسمانی سرگرمیوں اور ورزشوں کا استعمال کیا جیسے باکسنگ سے لے کر سائیکلنگ تک ہر طرح کی ورزش خود گھر میں بھی فٹنس ٹرینر سے بھی لیں اور ہلکی غذاؤں اور پھلوں کے جوس پینے کو ترجیح دی۔''

بینیتا ڈیوڈ:

پاکستانی اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے اپنا وزن کم کرنے کا خاص سوپ مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ: '' میں نے سبزیوں کا سوپ پی کر اپنا وزن کم کیا ہے، جس میں لوکی، بھنڈی، توری، گاجر، لیموں کا رس، کدو، کھیرا اور شلجم شامل ہیں۔ ان تمام سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر ابالیں، پانی اور ایک چمچ نمک کے ساتھ تھوڑا سا میٹھا سوڈا ڈالیں اور سوپ کو پکائیں، پھر لیموں کا رس ڈال کر دن میں جب بھی وقت ملے ضرور پیئیں، میں نے اسی سے اپنا وزن کنٹرول کیا ہے''.

You May Also Like :
مزید

Celebrity Reveal Her Fitness Tips

Celebrity Reveal Her Fitness Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Celebrity Reveal Her Fitness Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.