سعدیہ امام نے بتایا کہ وہ صبح پانچ بجے بیدار ہوتی ہیں نماز، ذکر ازکار کے بعد وہ رات سے آدھا گلاس پانی میں بھیگا ہوا سفید زیرہ چھان کر اس کا پانی نہار منہ پی لیتی ہیں۔ ایک دن زیرے کا پانی اور ایک دن رات بھر بھیگا ہوا تخم بالنگا پیتی ہیں۔ اس سے ان کے وزن میں حیرت انگیز کمی آئی ہے۔ سارا دن گرم پانی پیتی ہیں۔ بارہ بجے دوپہر انڈوں کا آملیٹ کھاتی ہیں جو کہ ایک قطرہ زیتون کا تیل ڈال کر بناتی ہیں۔

اس آملیٹ میں کبھی چکن کبھی مشروم، کبھی کوئی قیمہ کچھ بھی ڈال کر کھاتی ہیں، مٹن کی، بیف کی، مرغی کی، یخنیاں پیتی ہیں ڈھیر ساری بنا کر رکھتی ہیں اور سارا دن پیتی ہیں۔ اس کے علاوہ سب چیز کھاتی ہیں لیکن چونکہ ہمارا معدہ ہماری ہاتھ کی ہتھیلی کے برابر ہوتا ہے اس لئے کھانا بھی وہ اتنا ہی کھاتی ہیں جو ان کی مٹھی کے برابر پورشن ہو۔ سعدیہ امام نے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لئے وائٹننگ انجیکشن بھی لگوائے ہیں،اور کاسمیٹک سرجری کے ذریعے اپنی ناک کی شیپ بھی صحیح کروائی ہے۔