خاں صاحب میری گزارش ہے! حصہ اول

پیارے وطن کو درپیش مسائل کو خان صاحب کے سامنے پیش کر رہا ھوں امید ھے کہ میری گزارش خان صاحب کے سامنے ضرور نوجوان نسل کے روشن مستقبل لیے رو رو کر دستک دیتی رہے گئ .....

اگر ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﻓﻘﻂ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﮐﯽ ﮨﺠﺮﺕ ﺟﮭﯿﻞ ﮐﺎ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﻨﻈﺮ ﺑﺪﻝ ﺩﯾﺘﯽ سکتی ھے...خان صاحب بھی گزشتہ 22سالوں میں روشن اور مضبوط پاکستان کا سوچ کر ایک مشکل منزل کی جانب گامزن تھے آخر کار اللہ پاک کی رحمت خاص سے یہ کارواں بنتا گیا اور منزل کو بھی پا گیا.... اب پاکستانی عوام کی طرح میری بھی یہ ہی تمنا ھے کہ پاکستان کا مستقبل روشن سے روشن تر ہو اور پاکستانی قوم ایک بلند اخلاق کی مالک قوم بن جاۓ....
اس سلسلے میں میری وزیراعظم پاکستان جناب عمران احمد خاں نیازی صاحب سے چند ایک درخواستیں ہیں جنکو آپ التجا, تمنا, خواہش, آرزو, گزارش, مدعا, اپیل غرض جو بھی نام آپ دینا چاہئے مجھے منظور ھے کیونکہ بات پاکستان کی ھے, پاکستان کے روشن مستقبل کی ھے, باوقار قوم کی ھے,,,,
جناب اعلی!!!
گزارش ھے کہ
(1) جناب اعلی کلی طور پر 5000 ہزار والا نوٹ اور 75000,15000,25000,40000 ہزار والے پرائزبانڈ بند کر دیں اور یہ اعلان فرما دیں کہ یہ جنکے پاس ہیں وہ حضرات اپنے اپنے بنک اکاونٹ میں جمع کروا دیں (اس شرط کے ساتھ کہ ان سے ٹیکس اور معلومات نہیں لی جاۓ گی)جناب اعلی اس اقدام سے پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال بہتر ھو گئ.!
(2) جناب اعلی تمام تعلیمی بورڈ کی امتحانی فیس ایک اور تمام کلاسز سے practical ختم کر دیں کیونکہ سر تمام تعلیمی بورڈ میں یہ practical انتظامیہ صرف کرپشن کا ذریعہ ہیں اور کچھ نہیں. سر practical لینے والے حضرات فی بچہ, فی ادارہ روپے لیتے ہیں practical لیتے وقت نمبر لگانے کے لیے سفارش کے ساتھ بطور رشوت روپے بھی لیتے ہیں.
(3) جناب والہ محکمہ تعلیم کے دفاتر میں موجود نیو سکول کی رجسڑڈ فاہلز, ری نیو رجسڑڈ فاہلز جو صرف ان متعلقہ کو چاۓ پانی (بطور رشوت) نہ دینے کی وجہ سے میز پر پڑھی ہیں انکو فی سال اور لیول کے اعتبار سے کہ وہ پرائمری ھے, مڈل ھے ہائی ھے, یا ہائر سکینڈری ھے, انکو انکے درجے کے مطابق مناسب فیس لگا کر مستقل رجسڑڈ کر دیا جاۓ تاکہ نچلی سطح پر کرپشن کی جڑ کٹ جاۓ. (اس سے سرکاری خزانہ میں کافی رقم جمع ھو گئ)
(4)جناب اعلی پورے پاکستان میں غیر رجسڑڈ سکولز پر پابندی لگا دی جاۓ.
(5) جناب اعلی تمام تعلیمی بورڈ کے ساتھ منسلک ہائی اور ہائر سکینڈری بوائز اینڈ گرلز سکولز سے سالانہ ری نیو الحاق کرنے کے لیے فیس الگ الگ وصول کی جاتی ھے اور پھر اس میں کرپشن بھی ھوتی ھے سر اگر تمام تعلیمی بورڈ کو پابند کر دیا جاۓ کہ الحاق ایک دفعہ ہی ھوگا اور مستقل ھو گا تو ایک اور رشوت کا دروازہ بند ھو جاۓ گا. جناب اعلی اگر اب آپکی طرف سے اعلان کردیا جاۓ ایک تمام بوائز اینڈ گرلز ہائی اور ہائر سکینڈری سکولز مبلغ دس دس لاکھ جمع کروا کر اپنا الحاق مستقل کروا سکتے ہیں تو جناب اعلی یقین مانے بے حساب رقم سرکاری خزانے میں جمع ھو سکتی ھے.
(6)جناب اعلی پورے پاکستان میں یا پھر کم از کم پنجاب, کے پی کے, بلوچستان میں ایک نصاب تعلیم کر دیا جاۓ.
(7) جناب والا پنجاب میں تمام پنجاب فانڈنیشن سکولز کو بند کر کے ان سکولز کے بچوں کو سرکاری اداروں میں ضم کر دیا جاۓ اور جنکے تعاون سے جناب اعلی یہ ادارے چلتے ہیں انکو پابند کر دیا جاۓ کہ وہ ہر شہر میں اپنے ادارے قائم کریں جن میں صرف وہ بچے داخل ھوں جو مزدوری کرتے ہیں دوکانوں پر, رکشہ چلاتے ہیں کم عمری میں اور برائی کی دلدل میں دفن ھو رہے ہیں. جناب اعلی اس طرح پیارے وطن سے child labor بھی ختم ھو جاۓ گئ اور ان حضرات کی فلاح کا نعرہ بھی پروان چڑھتا رہے گا..
(8)جناب اعلی پاکستان میں کام کرنے والے تمام فلاحی اداروں کو ملک پاکستان کے کسی نہ کسی ایک مسلے کو حل کرنے کا پابند کر دیں. وہ مسئلہ صاف پانی کا ھو, تعلیم کا ھو, بچوں کے کام کرنے کا ھو, بیوہ کو گھر دینے کا ھو, بڑھتی ھوئی خود ساختہ گداگری کا ھو, یہ فلاحی تنظمیں انکو ختم کرنے کی پابند ھوں.
(9)جناب اعلی تعلیمی بورڈز میں کئ کئ سالوں اسناد پڑھی ہیں اور یہ لوگ متعلقہ بچوں تک نہیں پہچی...
سر اس وقت ہر پاکستانی کی امید کا چراغ آپ ہی ہیں براۓ کرم چند فیصلے ایسے فرما دیں کہ نوجوان نسل کو روشن مستقبل کی کرن سفر کرتی دکھائی دے... جاری ھے
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 557986 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More