دھوکا دہی اور اس کی وفاداری

دھوکا دہی ایک بہت ہی معیوب عمل ہے جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے اور لوگ خود کو پہلے سے بھی زیادہ تہزیب یافتہ محسوس کر رہے ہیں ویسے دھوکا دہی کا درخت بھی پروان چڑھ رہا ہے اور ایک تناور درخت کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے-

ہر گزرتے دن ساتھ دھوکا دہی کے نت نئے طریقے دریافت کیے جا رہے ہیں اور لوگ ان کا استعمال بے دریغ اپنے روز مرہ کی زندگیوں میں عمل میں لائے ہوئے ہیں نہ ہی رشتوں کی مضبوطی نہ ہی انسانیت اور مزہبوں کی تعلیمات اس عمل کے تدارک میں گراں قدر افادیت دکھا پا رہے ہیں کیونکہ لوگوں میں مفاد پرستی کی روش ایک خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اور عقائد کی عدم پختگی اور جزا سزا کی حقیقت سے روگردانی معاشرے میں اس کی لگام کو اور ڈھیل دے رہے ہیں-

ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں کسی بھی طرح کے ہتھکنڈے کو بروئے کار لانے میں کسی بھی قسم کی پس و پیش محسوس نہیں کر رہا دھوکا دہی معیوب اور نا پسندیدہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی وفا داری کا ثبوت بھی دیتا ہے جب آپ کسی کو دھوکا دیتے ہیں تو یہ بہت جلدی دوبارہ آپ کی طرف لوٹے گا اور جس جگہ پر آپ آج کھڑے ہیں کل اس جگہ پر کوئی اور ہو گا اور متاثرا شخحص کے روپ میں آپ خود ہو گے شاید تب آپ کو اپنے کیے ہوئے ثفاک عوامل اور دوسروں کی زندگیوں پر ان کے اثرات کا ادراک ہو گا کیوں کے آج آپ خود اس اذیت سے گزر رہے ہوں گے-

اس حقیقت کو تو تقریبا سبھی مانتے ہیں کہ جو آج بوئیں گے کل کو وہی کاٹنا ہو گا آج کسی کی سادگی یا معصومیت سے فائدہ اٹھا کر اسے دھوکا دیں گے تو وہ وقت دور نہیں جب ہمارا کیا ہوا عمل ہمارے تعاقب میں ہمیں دبوچ لے گا رشتوں کی اپنائیت اور صداقت و امانت کے وصف جو اپنی حثیت میں بہت اہمیت رکھتے ہیں دھوکا دہی کا شکار ہو کر آپ کی ذات کو معاشرے میں ایک بد نما داغ کی چلتی پھرتی تصویر بنا دیتے ہیں-

اب یہ ہم پر ہے کہ لوگوں کی نظروں میں چھپی حقیقت پڑھیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں یا ایسے ہی خود کو دھوکے میں رکھے ہوئے ذلیل و خواری کی زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ اپنی عاقبت بھی برباد کریں-
 

Syed Zulfiqar Haider
About the Author: Syed Zulfiqar Haider Read More Articles by Syed Zulfiqar Haider: 23 Articles with 28403 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.