نئے بچے کا استقبال مسکراہٹوں کے ساتھ کیا جاتا ہے-
بلاشبہ خاندان میں کسی نئے بچے کی پیدائش تمام افراد کے دل کو خوشیوں اور
محبت سے بھر دیتی ہے- اس موقع پر بچے کے والدین اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے
ہیں اور خاندان بھر میں اس کی آمد کا اعلان کرتے ہیں-
|
|
اپنے بچے کے لیے بہترین نام کا انتخاب ہر والدین کا خواب ہوتا ہے- بچے کی
پیدائش سے قبل ہی متعدد خوبصورت نام والدین کے دماغ میں گردش کر رہے ہوتے
ہیں- اس سلسلے میں بچے کے نانا٬ دادا سمیت کئی قریبی رشتے دار مختلف نام
تجویز کرتے دکھائی دیتے ہیں جن میں سے بعض اسلامی ناموں کو منتخب بھی کرلیا
جاتا ہے-
تاہم والدین بچے کی پیدائش تک کسی بھی منفرد
اسلامی نام
کے انتخاب کا حتمی فیصلہ نہیں کرتے- آن لائن کی دنیا نے خوبصورت اسلامی نام
کی تلاش کو بھی آسان بنا دیا ہے- اب آپ متعدد اسلامی نام٬ ان کے معنی اور
ان کی بنیاد کے بارے میں تمام تفصیلات آن لائن دیکھ سکتے ہیں-
ہماری ویب کا بچوں کے ناموں کا سیکشن ایسے پلیٹ فارم میں سے ایک ہے جہاں
والدین سب سے زیادہ اسلامی نام تلاش کرتے نظر آتے ہیں- اسلامی ناموں کی یہ
تلاش لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہوتی ہے- ہماری ویب کے اس سیکشن میں آپ
لڑکوں اور لڑکیوں کے متعدد نئے اور زیادہ پسند کیے جانے والے اسلامی نام
اور ان کے معنی دیکھ سکتے ہیں-
|
|
اگر آپ کے خاندان میں کسی نئی لڑکی کا اضافہ ہوا ہے اور آپ اس کے
نام کے انتخاب کے حوالے سے الجھن کا شکار ہیں تو ہماری ویب کا پلیٹ فارم آپ
کی اس مشکل کو آسان کرسکتا ہے اور ایک بہترین نام تجویز کرسکتا ہے- لڑکیوں
کے حوالے سے اس وقت سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسلامی ناموں میں عنایا٬
عافیہ٬ کشف٬ عالیہ٬ ملیحہ اور میرب سمیت چند دیگر نام شامل ہیں- آپ اس پلیٹ
فارم پر ان خوبصورت ناموں کے معنی اور ان کی بنیاد کے بارے میں انگریزی اور
اردو دونوں زبانوں میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں-
لڑکیوں کے اسلامی نام عربی نژاد اور قرآنی نژاد ہیں جو کہ مسلمان
والدین کی اولین ترجیح میں شامل ہوتے ہیں- ایسے افراد جو لڑکیوں کے لیے
منفرد٬ بامعنی اور اسلامی تاریخ سے تعلق رکھنے والے نام منتخب کرنا چاہتے
ہیں وہ بھی ہماری ویب کے اس سکیشن میں اپنی خواہش کی تکمیل کرسکتے ہیں- نبی
اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادیوں٬ ازواجِ مطہرات٬ ہمشیرہ اور دیگر
اسلامی تاریخ سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین کے نام بھی انتہائی مقبول
ہیں اور بہت زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں- اس کے علاوہ اس پلیٹ فارم پر لڑکیوں
کے ایسے اسلامی نام بھی موجود ہیں جن کا تعلق اردو یا فارسی زبان سے ہے اور
یہ بھی آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں- چند مقبول ترین فارسی ناموں میں عنایتہ٬
انوشہ٬ الماس٬ آفرین٬ حریم اور ماہرہ شامل ہیں- پاکستان میں ان ناموں نے
بےپناہ مقبولیت حاصل کی ہے-
اگر بات کی جائے
لڑکوں
کے اسلامی ناموں کی تو اس پلیٹ فارم پر عربی اور قرآنی نژاد ناموں کی
وسیع پیمانے پر تلاش کی جاتی ہے- یہ نام قرآن مجید اور اسلامی تاریخ سے
تعلق رکھتے ہیں- لڑکوں کے بعض مقبول اسلامی ناموں میں عباد٬ عاکف٬ عامر٬
عاصم اور اشعر سمیت چند دیگر نام شامل ہیں- پاکستان میں لڑکوں کو ایسے
اسلامی نام بھی انتہائی مقبول ہیں جن کا تعلق فارسی زبان سے ہے اور ان
ناموں میں آرش٬ ایاز٬ فیروز٬ فرحاد٬ فرزان اور فرخ شامل ہیں-
|
|
یہاں آپ بجوں کے اسلامی نام٬ معنی٬ بنیاد اور اس کی مقبولیت کے بارے میں
مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں- ایسے بہترین نام کا انتخاب کیجیے جو آپ کے
بچے کی شخصیت پر پورا اترتا ہو-
|
For More Muslim Names Click Here |