سرفراز کا بڑا پن

پاکستان کے کپتان سرفراز نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کی تضحیک یا مذاق نہیں اڑایا بلکہ تعریف کی ہے لیکن اس کو تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ پھر بھی سرفرا ز نے اینڈائل پھیلوک وایو سمیت تمام کھلاڑیوں جن کی دل آزاری ہوئی سے معذرت کر لی۔

سرفرا ز کی اینڈائل پھیلوک وایو سمیت تمام کھلاڑیوں جن کی دل آزاری ہوئی سے معذرت

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے دوسرے میچ کے دوران سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے کھلآڑی اینڈائل پھیلوک وایو کو شاندار باؤلنگ کے بعد شاندار بیٹنگ کرنے پر کچھ اس قسم کے الفاظ کہے “ کالے! تیری ماں کہاں بیٹھی ہے اس نے آج کیا پڑھوا کر بھیجا ہے“

پاکستان کی عوام یا وہ عوام جو اردو جانتتی اور پاکستان کا کلچر اور روایات کے بارے تھڑا بہت جانتے ہیں ان کو بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ سرفراز نے مذاق اڑانے یا کسی کی دل آزاری کرنے کے لئے یہ الفاظ ادا نہیں کئے۔

ہم اکثر پانے ساتھیوں کو ایسے الفاظ ادا کرتے ہیں جب بھی کوئی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرے چاہے وہ کھیل کا میدان ہو یا کوئی اور شعبہ۔
مثلا
آج کیا کھا کر آئے ہو کہ اتنا اچھا کھیل رہے ہو
آج کیا دم کروا یا ہے
آج کس سے دم کروایا ہے
آج کس کا منہ دیکھ کر آئے ہو
آج کسی سے لڑ کر تو نہیں آئے اوراس کا غصہ یہاں نکال رہے ہو
آج تو کملے (پاگل) ہو کر کھیل رہے ہو

وغیرہ وغیرہ ان فقرات میں کھلاڑیوں کو یا کارکردگی دکھانے والے کو عجیب و غریب نام سے بھی پکارا جاتا ہے جب ان پر یہ فقرے بولے جا رہے ہوتے ہیں۔ تو سرفراز کے الفاظ کا خلاصہ، مقصد یا مفہوم تو کچھ اس طرح بنتا ہے کہ “ یار آج بہت اچھا کھیل رہے ہو تمہاری والدہ کہاں بیٹھی ہے کہ ان سے پوچھوں کہ آج کیا دم کرا کر پھونک ماری ہے یا کس سے دم کروایا ہے یا کیا چیز دم کروا کر کھلائی ہے“

پاکستان کے کپتان سرفراز کا اصل مقصد اس کی تعریف کرنا تھی نہ کہ تضحیک کرنی۔ ہاں ایک حرف کالے سے اس سارا بیان تنقید کا نشانہ بن رہا ہے اس کی اصل وجہ کھلاڑی کا نام معلوم نہ ہونا یا نام بولنے میں مشکل ہونا ہو سکتی ہے۔ بہرحال سرفراز نے بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈائل پھیلوک وایو سے باقاعدہ معذرت کر لی ہے بلکہ ان تمام کرکٹ شائقین، کھلاڑیوں اور اقوام سے بھی معذرت کی ہے جن کے اس کے الفاظ سے دل آزاری ہوئی ہے۔ اب اس کو اتنا بڑھانا نہیں چاہیئے اور سرفراز پر کوئی پابندی نہیں لگنی چاہیئے۔ کونکہ اس نے جان بوجھ کر کسی کی تضحیک نہیں کی اور نہ نسلی، لسانی، فرقہ واریت اور مذہبی بنیادوں پر کسی پر فقرے بازی کی ہے۔
 

kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 155687 views I live in Piplan District Miawnali... View More