دنیا بھر کی طرح کرکٹ شائقین لاہور میں بھی بڑی تعداد میں
موجود ہیں جو بار بار ہارنے کے بعد بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے میں مصروف
رہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس سال بھی پی ایس ایل 4 کے میدان میں ہارے والی ٹیم
لاہور قلندرز کے ساتھ ہوا- مسلسل پی ایس ایل میں چار بار ہارنے والی ٹیم کے
مالک رانا فواد نے اپنی ٹیم کی نا قابل یقین کارکردگی پر لاہوریوں سے معافی
مانگ لی۔
|
|
پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا فواد کا کہنا تھا کہ خراب کارکردگی
کا کوئی جواز نہیں ہے، لاکھوں شائقین نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن ہم
نے ان کے دل توڑے جس اس پر معذرت چاہتا ہوں۔ ہم ہار ہار کر تھک گئے ہیں، اس
ہار پر بہت زیادہ افسردہ ہوں، جس ٹیم میں کپتان ان فٹ ہو وہاں کیا امید
رکھیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز ایک مرتبہ پھر آخری نمبر
پر رہی جبکہ ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ کا اختتام پانچویں نمبر پر کیا ہے۔
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے باہر ہو
چکے ہیں-
|
|
لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان کا کہنا تھا کہ چھٹی پوزیشن حاصل کرنے پر
اہلیان لاہور سے اگر رانا فواد معافی مانگ چکے ہیں تو پھر کافی ہے، ہم خراب
کھیلے، کرکٹ ٹیم گیم ہے، کپتان کے ساتھ پوری ٹیم ہار کی ذمہ دار ہے۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹورنامنٹ میں اچھا کرنے کی کوشش کی، کئی میچ
کلوز گئے لیکن قسمت نے ہمارا ساتھ نہ دیا۔ جبکہ انھوں نے یہ ماننے سے انکار
کر دیا کہ کراچی اور کوئٹہ نے مل کر میچ کھیلا اور اس کا نقصان لاہور
قلندرز کو ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ کرکٹ کو جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ کوئٹہ نے سخت
مقابلہ کیا، کرکٹر کی حیثیت سے میں جتنا سمجھتا ہوں کوئٹہ نے فائٹ کی جبکہ
ہم نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی- میں انجریز کا شکار ہونے کے
باوجود کھیلا، اب سلیکٹرز نے آرام کا موقع دیا ہے، امید ہے کہ تازہ دم ہو
کر کھیلوں گا۔ کپتان کی حیثیت سے میں دباؤ کا بھی شکار رہا لیکن کچھ اہم
کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے نقصان ہوا۔
منیجر اور مالک رانا ثمین نے تمام صورتحال کے بعد کہا کہ پلیئرز ڈیولپمنٹ
پروگرام ہماری کامیابی تھی، شکست اور مسلسل خراب کارکردگی کا ٹھنڈے دل سے
تجزیہ کریں گے اور افراتفری میں کوئی فیصلہ یا اعلان نہیں کرنا چاہتے۔
|