آئی سی سی ورلڈکپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پندرہ رکنی
اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔۔ میگا ایونٹ کے لئے پاکستان ٹیم بظاہر کوئی
حیران کن تبدیلی نہیں کی گئی۔۔ لیکن ایک تبدیلی ایسی ہے جس نے فینز کو
پریشانی میں مبتلا کردیا۔۔ ایک ایسا فاسٹ باؤلر جس نے دوہزار نو میں ڈیبیو
کیا اور پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا۔۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندی
پر پہنچ گیا۔ جس کے بارے میں پاکستان کے سابق کپتان اور انیس سو بانوے میں
قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے وسیم اکرم نے بھی تعریف کی۔۔۔
محمد عامر کا کیریئر نو بالز نے تباہ کردیا۔ دوہزار بارہ میں جب انگلینڈ
کےخلاف ٹیسٹ سیریز جاری تھی تو اس وقت ایسا انکشاف ہوا کہ پاکستان سمیت
پوری دنیا کے کرکٹ فینز پر سکتہ طاری ہوگیا۔ دنیا بھر کی خبروں زینت
پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر ۔۔۔ محمد آصف اور کپتان سلمان بٹ
بنے رہے۔۔۔ تینوں کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف کھیل کے ساتھ کھلواڑ کیا۔۔ میچ
فکسنگ میں ملوث تینوں کرکٹرز پر لمبے عرصے پابندی اور جیل کی ہوا بھی کھانا
پڑی۔۔ تاہم محمد عامر نے جلد ہی اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔۔ محمد عامر کی
کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی صاحب نے ادا
کیا۔ نجم سیٹھی صاحب کے دور میں ہی محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔۔ لگ
بھگ پانچ سال کے عرصے کے بعد جب عامر ٹیم میں آئے تو گیند بازی پہلے جیسی
نظر نہیں آئی۔۔۔ تاہم چیمپیئنز ٹرافی دوہزار سترہ میں محمد عامر نے شاندار
گیند بازی کی اور خاص طور پر فائنل میں بھارت کے خلاف باؤلنگ نے تو جیسے
پورانہ عامر واپس لاکھڑا کیا۔ لیکن اس یادگار اسپیل کے بعد محمد عامر کی
کوالٹی باؤلنگ کو تو جیسے نظر لگ گئی۔ وکٹیں لینا تو جیسے محمد عامر بھول
ہی گئے۔۔ یہاں تک کے ہانگ کانگ اور زمبابوے جیسی ٹیموں کے خلاف بھی محمد
عامر کی وکٹیں لینے کے اعتبار سے کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ محمد عامر
کی خراب کارکردگی کا جائزہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فاسٹ باؤلر نے دس
میچز میں محض تین وکٹیں اپنے نام کیں۔۔۔ ورلڈکپ کے پندرہ رکنی اسکواڈ سے
باہر ہونے کی وجہ بھی محمد عامر کی یہ وجہ بنی۔ لیکن پھر بھی چیف سلیکٹر
انضمام الحق ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کا بھروسہ محمد
عامر پر ابھی بھی تب ہی ورلڈکپ اسکواڈ میں واپس آنے کےلئے عامر کے لئے
دروازے ابھی بند نہیں کیئے گئے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں
شاندار کارکردگی محمد عامر کو ورلڈکپ کا ٹکٹ دلواسکتی ہے۔۔ محمد عامر کے
بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ عامر بڑے میچ کا کھلاڑی ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر
اور سابق کپتان وسیم اکرم بھی کھل کر یہ کہہ چکے ہیں۔۔ عامر سے پوری قوم کو
توقعات اور امیدیں ہیں۔ محمد عامر اگر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھا
پرفارم کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یقیناً پاکستان کی باؤلنگ اٹیک مزید
مضبوط ہوجائے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ محمد عامر انگلینڈ کے پانچ ون ڈے میچز
اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی فارم واپس بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے
یا نہیں۔۔ |