آج ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیمیں
مدمقابل ہوں گی- یقیناً بنگلہ دیش نے جس انداز سے ساؤتھ افریقہ کو شکست دی
اور نیوزی لینڈ سے مقابلہ کیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم
میں جوش و جذبہ عروج پر ہے-
مندرجہ ذیل میں ویڈیو میں جانیے کہ دونوں ٹیموں کو جیت کے
لیے کیا حکمتِ عملی اختیار کرنی چاہیے؟
|
|
تاہم دوسری جانب انگلینڈ کو پاکستان سے ہارنے کے باوجود بھی فیورٹ قرار دیا
جارہا ہے- اسی وجہ سے بظاہر بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ کا
پلڑا بھاری ہونے کا امکان ہے- لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ورلڈ کپ میں میزبان
ملک کی ٹیم ہمیشہ دباؤ کا شکار رہتی ہے- جس کی ایک واضح مثال انگلینڈ اور
پاکستان کے مابین ہونے والا ورلڈ کپ میچ ہے-
|
|
آج بھی اگر بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 تک رنز اسکور کرنے میں
کامیاب ہوجاتا ہے تو انگلینڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار ہو کر غلطی کرسکتی ہے-
لیکن اس بات آسان نہ سمجھا جائے کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم میں بھی ایسی
صلاحیتیں موجود ہیں جو بنگلہ دیش کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی ہیں-
|