ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی دنیا میں آج ساؤتھ افریقہ کا سامنا
ویسٹ انڈیز سے ہوگا جسے دنیا کالی آندھی کے نام سے بھی یاد کرتی ہے- آج کا
میچ ساؤتھ افریقہ کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ ان کے پاس اب غلطی کی کوئی
گنجائش نہیں ہے-
مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار
کی زبانی جان سکتے ہیں کہ آج کے میچ کی اہمیت کیا ہے؟ اور دونوں ٹیمیں کس
اسٹیج پر ہیں؟:
|
|
ساؤتھ افریقہ اگر ویسٹ انڈیز کی صرف ایک کمزوری کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب
ہوجائے تو آج کے میچ جیتنے سے اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے- اور ویسٹ
انڈیز کی وہ کمزوری ہے غلطیاں کرنا جو کہ وہ بہت زیادہ کرتے ہیں- اور یہ
غلطیاں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کی جاتی ہیں-
تاہم یہاں ٹاس جیتنا بھی ساؤتھ افریقہ کے لیے اہم ہوگا- کیونکہ اگر ساؤتھ
افریقہ پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اس کے پاس کئی ایسے بیٹسمین موجود ہیں جو رنز
کا پہاڑ کھڑا کرسکتے ہیں- اور یہ پہاڑ ہی ساؤتھ افریقہ کی پوزیشن کو مضبوط
کرسکتا ہے-
|
|
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو اگرچہ اپنے دوسرے میچ میں آسٹریلیا سے شکست کا
سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے مقابلہ بہت زبردست کیا تھا- جس کی بنا پر
کہا جاسکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا مورال بلند ہے اور وہ لازمی آج کا میچ
جیتنا چاہیں گے- غلطیوں کے باوجود ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ اور باؤلنگ اتنی
شاندار ہوتی ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی حریف ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی
ہے-
|