ویل ڈن! پاکستانی کرکٹ ٹیم

سب سے پہلے تو آفریدی اور پوری ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد ہو اس کے بعد پوری قوم کو مبارک باد ہو کہ کرکٹ ٹیم نے شاندار اور تاریخی دن قوم کو جیت کا تحفہ دیا۔ اب ہمارا اگلا میچ سیمی فائنل ہے جو کہ آسٹریلیا یا انڈیا سے ہونا ہے۔ ہماری خواہش تو انڈیا کے ساتھ کھیلنے کی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک اور ریکارڈ انڈیا کو ورلڈ کپ میں ہرانا بنا سکیں کیونکہ اس سے پہلے ہم انڈیا سے کوئی میچ ورلڈ کپ میں نہیں جیتے ہیں۔ بہرحال میچ انڈیا سے آئے یا آسٹریلیا سے آئے ہماری ٹیم کو با لکل کوارٹر فائنل کی طرح ایزی ہو کر بغیر کسی پریشر کے متحد ہو کر کھیلنا ہو گا اور شعیب اختر کو ضرور کھلا ئیں اور اس کو ان دو تین دنوں میں خوب پریکٹس کروائیں اور لائن و لنتھ کے ساتھ ساتھ مختلف اور ضروری مواقع پر یارکر، سلو اور فل لنتھ بالز کی پریکٹس کروائی جا ئے۔ میرا دل کہتا ہے کہ وہ اس میچ میں اہم ہتھیا ر ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ تمام بولرز کو اچھی بال کرانی ہو گی اور بیٹسمینوں کو ذمہ داری سے بیٹنگ کرنی ہو گی۔۔ اللہ تعالیٰ ہماری ٹیم کا حامی و ناصر ہو اور فتح و کا میابی سے نوازے! امین ثمہ امین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 171249 views I live in Piplan District Miawnali... View More