آسٹر یلیا کرکٹ ٹیم! شاندار سفر کا آغاز و انجام

السلام علیکم! معزز قارئین۔
اس دعا کے ساتھ کالم کا آغاز کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور مہربانی سے ہماری کرکٹ ٹیم کو نا صرف سیمی فائنل بلکہ فائنل میں بھی کامیابی و کامرانی سے نوازے! آمین ثمہ آمین

آج سے بارہ سال پہلے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ١٩٩٩کے ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل میں شکست دے کر ایک ایسے سفر کا آغاز کیا تھا جس طوالت کا کسی کو اندازا نہیں تھا۔ اس میچ کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں ایک ایسی ٹیم کا روپ دھار لیا جس نے آنے والے ہر طوفان اور آندھی کو اپنی ہمت و حو صلے اور صلا حیتوں سے روک لیا اور نا صرف ١٩٩٩ کا ورلڈکپ جیتا بلکہ ٢٠٠٣ اور پھر ٢٠٠٩ کا ورلڈ کپ جیت کر ایک ایسا کارنامہ اور ریکارڈ قائم کیا جو شاید ہی کوئی اور ٹیم سر انجام دے سکے اور وہ کارنامہ ورلڈ کپ جیتنے کی ہیٹرک کرنا ہے۔ اس سے بھی بڑی بات ورلڈ کپ میں مسلسل ٣٤ چونتیس میچ جیتنے کا کارنامہ ہے۔ اور اب اس ورلڈ کپ میں اللہ کے فضل و کرم اور قوم کی دعائیں اور ٹیم کی مشترکہ جوش و جذبے اور کوشش سے آسٹریلیا کا وہ سفر اختتام پذیر ہوا۔ ایک مزے کی بات یہ بھی ہے کہ آخری بار آسٹریلیا جو میچ ہارا تھا وہ بھی پاکستان سے ہی ہارا تھا اس کے بعد مسلسل ٣٤ میچ جیت کر پھر پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہارا۔

یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے شاندار سفر کا آغاز بھی پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہوا تھا اور انجام بھی پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیا۔اور اس میچ جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو ہرایا اس سے اس کی جیت کی گاڑی کو بریک لگی اور انڈیا نے بھی اس ہرا دیا۔ اور اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں کس طرح کھیلتی ہے اور میری خواہش بلکہ مشورہ ہے کہ انڈیا کے خلاف شعیب اختر کو ضرور کھلایا جائے اور وہ کوشش کرے کہ لائن و لنتھ سے بالز کرے رفتار کی بجائے مختلف بالز یعنی سلوبالز، فل لنتھ بالز، یارکرز وغیرہ کا زیادہ استعمال کرے اور باؤنسر با لکل نہ کرے کیو نکہ ان کی رفتار کی وجہ سے بالز پر ایج لگ کر بھی چار یا چھ لگ جاتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو حوصلے اور ہمت سے میدان میں اترنا ہو گا اور ان کے ہوم گراؤنڈ کو ذہن سے نکال کر ان کے سپورٹرز کے شور شرابے کی پرواہ نہیں کرنی ہو گی اگر ایسا ہوا تو بہت برا ہو گا اور کھلاڑی پریشر میں آ جائیں گے اور کھیل متا ئثر ہو گا۔ آخر میں پھر دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری ٹیم کو فتح و کامرانی نصیب کرے! آمین ثمہ آمین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 171230 views I live in Piplan District Miawnali... View More