بے روشن چراغ

کیا کسی کو یاد ہے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کی ویڈیو ۔کیا یاد ہے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ٹیچرز کے اسکینڈل ۔ کیا یاد ہے زرعی یونیورسٹی ملتان سے نکالے جانے والے پروفیسر کا نام ۔ کیا کوئی بولتا تھا؟ کہ ایسے بدکردار لوگ استاد نہیں ہو سکتے ۔کہ نہیں بن سکتے اسے لوگ استاد جو شوق سے نہیں بلکہ کوئی اور دوسری اس سے بہتر نوکری نہ ملنے کی صورت میں آئے ہوں۔ جی ہاں بے شک ایک طالب علم کو اچھا ہونا چاہیے اس کو با کردار ہونا چاہیے مگر کیا وہ کسی ایسے استاد کی صحبت میں ،اچھا انسان بن سکتا ہے ؟ اگر استاد ایسے بدکردار ہوں تو باتیں طالب علم پر کرنا عجیب نہیں؟ یہ واقعات تو جنوبی پنجاب کی اْن چند ایک یونیورسٹیوں کے ہیں جہاں بہت سخت جانچ پڑتال ہوتی ہے اس کے علاوہ پاکستان میں موجود بیسوں یونیورسٹیوں کے سینکڑوں کیسز ایسے ہیں جو کسی کی غربت، کسی کی مجبوری یا کسی کے ڈر کی وجہ سے دب جاتے ہیں یہ دبا دیے جاتے ہیں۔ افسوس کے ایسے چند لوگوں نے استاد جیسے مقدس مقام رکھنے والے پیشے کو گندا کردیا ہے.۔لوگ اپنے بچوں کو استاد کے پاس بھیجنے سے ڈرنے لگے ہیں۔
 

Muhammad Tahir Habib Chaudhary
About the Author: Muhammad Tahir Habib Chaudhary Read More Articles by Muhammad Tahir Habib Chaudhary: 3 Articles with 6044 views Tahir is a 21 year old young guy who is blessed with the art of writing and Blogging. He love to write day in and day out. He is also a Website Design.. View More