بچے کی پیدائش خاندان کے لیے باعثِ رحمت سمجھی جاتی ہے-
ہر طرف خوشی کا سماں بندھ جاتا ہے- بچے کے والدین اپنی مسرت کا اظہار شایانِ
شان طریقے سے کرتے ہیں- بچے کے لیے مناسب نام تجویز کرنا بلاشبہ کسی چیلنج
سے کم نہیں ہوتا- ولادت کے بعد سارا خاندان مختلف نام تجویز کرتا رہتا ہے-
تحقیق کے مطابق ہماری ویب پر موجود بچوں کے ناموں کے سیکشن میں سال
2019 میں پاکستان میں مختلف ناموں کو بےشمار مرتبہ سرچ کیا گیا- ان میں سے 20 سب
سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی فہرست اس آرٹیکل
میں شامل کی گئی ہے-
|
|
لڑکیوں کے اسلامی نام
- Muslim Girls Names
انابیہ - Anabia
انابیہ سال 2019 کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے-
انابیہ نام کا تعلق اردو زبان سے ہے جس کے معنی بہشت کا دروازہ یا جنت کا
دروازہ کے ہیں-
عائشہ
- Ayesha
عائشہ عربی نام ہے جس کے معنی آرام پانے والی اور راحت وسكون سے رہنے والی
ہیں- یہ حضور اکرم صلی
ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی عزیز ترین زوجہ کا نام بھی ہے-
یہ ایک انتہائی عام نام ہے جو اکثر مسلمان گھرانوں میں لڑکیوں کا رکھا جاتا
ہے- مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام دوسرے نمبر پر ہے-
ہانیہ
- Haniya
ہانیہ عربی نام ہے جس کے معنی خوشحال٬ مسرور اور خوش و خرم ہیں- ہانیہ سال
2019 کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے-
حورین - Hoorain
حورین نام کا تعلق عربی زبان سے ہے جس کے معنی خوبصورت آنکھوں کے ہیں-
مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام چوتھے نمبر پر ہے-
فاطمہ
- Fatima
یہ ایک عربی نام ہے اور بہت عام بھی ہے اور ہر خاندان میں اس نام کی کم سے
کم ایک لڑکی ضرور موجود ہوتی ہے- فاطمہ کے معنی دودھ چھڑانے والی ہیں-
مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام
پانچویں پوزیشن پر ہے-
|
|
ابیہا
-
Abeeha
ابیہا نام کا تعلق عربی زبان سے ہے اور مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں
یہ نام چھٹے نمبر پر ہے-
عائزہ
- Aiza
عائزہ نام کا تعلق اردو زبان سے ہے اور اس کے معنی عزت والی، مرتبہ والی،
مقام والی کے ہیں- مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام ساتویں نمبر پر
ہے-
حریم
- Hareem
حریم بھی ایک اردو نام ہے جس کے معنی حرم بیت
ﷲ کی چار دیواری اور خانہ
كعبہ كی باہر كی ديوار ہیں- یہ نام پاکستان میں نوجوان والدین کے درمیان
تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اس فہرست میں چھٹی پوزیشن پر ہے-
ثناﺀ
-
Sana
ثناﺀ نام کا تعلق اردو زبان سے ہے اور اس کے معنی ذہانت، چمک دمک والی کے
ہیں- مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام نویں نمبر پر ہے-
مناہل
- Minahil
مناہل نام کا تعلق بھی ہے اردو زبان سے ہے جس کے معنی جنت کا دروازہ ہیں-
لڑکیوں کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام نویں نمبر پر ہے-
لڑکوں کے اسلامی نام
- Muslim Boy Names
ارحام -
Arham
ارحام بھی عربی نام ہے اور اس کے معنی شفقت کرنے والا اور رحم کرنے والا
ہیں- اس نام کا خوش قسمت نمبر 7 ہے-
لڑکوں کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام پہلے نمبر پر ہے-
|
|
روحان -
Rohaan
یہ اردو اسلامی نام ہے جس کے معنی روحوں جیسا پاک و صاف ہیں- پاکستان میں
یہ نام بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور لڑکوں کے مقبول ترین ناموں کی اس
فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے-
زیان
- Zayan
زیان ایک اردو نام ہے جس کے معنی خوبصورت اور مہمان نواز ہیں- زیان سال
2019 کا لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام ہے-
لڑکوں کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام تیسرے نمبر پر ہے-
حسنین - Husnain
حسنین نام کا تعلق اردو زبان سے ہے اور اس کے معنی خوبصورت کے ہیں- مقبول
ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام چوتھے نمبر پر ہے-
حمزہ - Hamza
حمزہ عربی نام ہے اور اس کے معنی بہادر اور بےباک ہیں- سال
2019 کے دوران
یہ نام بھی بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا-لڑکوں
کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام پانچویں نمبر پر ہے-
علی -
Ali
علی نام کا تعلق عربی زبان سے ہے اور اس کے معنی بلند، برتر کے ہیں- مقبول
ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام چھٹے نمبر پر ہے-
|
|
ازلان - Azlan
ازلان نام کا تعلق اردو زبان سے ہے اور اس کے معنی شیر، ببر شیر کے ہیں-
مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام ساتویں نمبر پر ہے-
آیان - Ayaan
یہ بھی ایک اردو اسلامی نام ہے جس کے معنی اﷲ کا تحفہ یا اﷲ کی جانب سے
انعام ہیں- یہ نام اس فہرست میں
آٹھویں نمبر پر ہے-
زین - Zain
یہ ایک عربی نام ہے جس کے معنی خوبصورت اور پیارے کے ہیں- یہ نام مقبول
ترین ناموں کی اس فہرست میں
نویں نمبر پر ہے-
آریان -
Aryan
یہ لڑکوں کا عربی نام ہے اور اس کے معنی طاقتور٬ عظیم اور بھرپور طاقت والا
ہیں- اس فہرست میں یہ نام
دسویں نمبر پر ہے-
|
Muslim Names - Click Here
|