اکثر یہ باتیں سننے کو ملتی ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے لوگ
کیا سوچیں گے لوگ برا بھلا کہیں گے لوگ یہ کریں گے لوگ وہ کریں گے پر یہ
لوگ ہیں کون؟ سامنے کیوں نہیں آتے یہ لوگ؟کیا ان میں کوئی عیب نہیں یاں یہ
لوگ اصل میں لوگ نہیں بلکہ فرشتے ہیں کیوں ان لوگوں کو کسی پہ بھی انگلی
اٹھانے کا حق حاصل ہے؟ کیا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خود کو منافقت کی چادر
میں لپیٹ رکھا ہے یاں یہ غیبت خور ہیں یاں یہ وہ لوگ ہیں جن میں خود کچھ
کرنے کی ہمت نہیں اور دوسروں پر انگلی اٹھا کر انہیں بھی کامیاب ہونے سے
روکتے ہیں یاں یہ لوگ صرف ہمارا وہم ہیں؟ پر اگر یہ لوگ ہیں تو کوئی پوچھے
ان سے کہ "کون ہیں یہ لوگ؟" |