|
|
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈيوز صرف اور صرف ڈانس اور میمز
بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں اور اس کا مقصد صرف تفریح ہوتا ہے۔ لیکن
یہ نظریہ درست نہیں ہے کیوںکہ ٹک ٹاک ویڈيو لوگوں کو مختلف قسم کی معلومات
شارٹ ویڈيو کے ذریعے فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ جیسا
کہ ڈاکٹر جیسیکا زی اینڈریڈ نے کیا۔ |
|
ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اس ویڈيو میں انہوں نے بتایا ہے کہ
رات کو سوتے ہوئے جرابیں پہننا پرسکون نیند کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔
ڈاکٹر جیسیکا نے اپنے اس دعویٰ کے حق میں باقاعدہ دلیلیں پیش کی ہیں۔ ان کی
یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس کو 2.6ملین
لوگ دیکھ چکے ہیں جس میں انہوں نے رات میں جرابیں پہن کر سونے کے کچھ فوائد
بیان کیے ہیں- |
|
رات کو جرابیں پہن کر سونے کے فوائد |
1: پیر گرم رہتے ہیں |
ڈاکٹر جیسیکا کی یہ ویڈيو درحقیقت 2007 میں کی جانے والی ایک ریسرچ کے
مطابق ہے جو کہ فزیالوجی اور بی ہیویر نامی رسالے میں شائع ہوئی تھی جس کے
مطابق پیروں کے ٹھنڈے ہونے کا اثر انسان کی نیند پر پڑتا ہے اور اس وجہ سے
بار بار آنکھ کھلتی ہے- اس وجہ سے جو لوگ سوتے ہوئے جرابیں پہن لیتے ہیں وہ
نیند کے بار بار ٹوٹنے سے بچ جاتے ہیں- |
|
|
|
2: دماغ پرسکون ہوتا ہے |
جب پیر گرم ہوتے ہیں تو خون کی شریانیں جو پیروں کو خون
سپلائی کرتی ہیں وہ گرم ہوتی ہیں اور اس سے دوران خون نارمل ہوتا ہے۔ دوران
خون کا اثر دماغ تک پہنچتا ہے اور دماغ کی شریانیں پر سکون ہو جاتی ہیں جس
سے دماغ نیند لانے والے اعصاب کو تحریک دیتا ہے اور نہ صرف نیند جلد آجاتی
ہے بلکہ وہ پر سکون بھی ہوتی ہے- |
|
3: کس قسم کی جرابیں بہتر ہوتی ہیں |
اس حوالے سے ڈاکٹر جیسیکا سوتی اور آرام دہ جرابیں پہننے کا مشورہ دیتی ہیں۔
اونی جرابوں کے استعمال پیروں کو بہت زیادہ گرم کر سکتے ہیں جو کہ ہر موسم
میں استعمال نہیں کیے جا سکتے اس کے علاوہ ایسی جرابیں بھی نہیں استعمال
کرنی چاہیے ہیں جو بہت ٹائٹ ہو۔ ہلکے اور نرم جرابیں پیروں کو آرام پہنچاتے
ہیں- |
|
|
|
4: اگر جرابوں کے باوجود
نیند نہ آئے تو کیا کریں |
اس حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس کے
باوجود بھی نیند نہ آئے تو کیا کیا جائے تو اس کے جواب میں ڈاکٹر جیسیکا کا
یہ کہنا تھا کہ نیند کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ایک ٹائم ٹیبل بنایا جائے
اور اس کی سختی سے پابندی کی جائے۔ اس کے علاوہ سونے سے قبل جسم اور ذہن کو
سونے کے لیے تیار کیا جائے اور اگر اس کے باوجود بھی نیند پر سکون نہ ہو تو
ان وجوہات کی تلاش کی جائے جو نیند کے خراب ہونے کا سبب ہوں اور اس حوالے
سے کسی ڈاکٹر سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے کیوں کہ پرسکون نیند صحت مند جسم
کے لیے ضروری ہوتی ہے- |