نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے لانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، خالد خان ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ


کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات میں بننے والے سنتھیٹک کورٹ کے غیر معیاری ہونے سے متعلق سوال پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں جائزہ لوں گا دیکھوں گا کہ اس میں کیا مسائل ہیں اور ان کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے کی درستگی کے لیے بھی کام کریں گے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کورٹ تیار کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات مل سکیں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کا عہدہ بڑا عہدہ ہے. اور اس کیلئے بہت ساری ذمہ داریاں نبھانی پڑتی ہیں. میری کوشش ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں سپورٹس کی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور سب کو مواقع ملے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونیوالے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی خالد خان نے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیا..سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل خالد خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں قبل ازیں وہ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے. کھیلوں کے شعبے کا اس کا کوئی تعلق نہیں رہا تاہم انہوں نے آتے ہی ڈیپارٹمنٹ میں مختلف نوعیت کے اصلاحات شروع کئے ہیں جس کی وجہ سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں بہتری آنے کی امید ہے.ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کا کہنا ہے کہ جہاں مجھے غلطی نظر آتی ہے میں اسے درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں کھیلوں کے حوالے سے صوبے کی اے ڈی پی چار ملین روپے ہے جبکہ ڈھائی ملین روپے اے ڈی پی ضم اضلاع کی ہے ۔

صوبے میں نئے ضم اضلاع میں کھیلوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بہت زیادہ کام ہے ہر تحصیل میں گراو¿نڈ بنائے ہیں ہر ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر میں اے کیٹیگری کے کمپلیکس بنارہے ہیںاسی طرح ضم اضلاع میں ری ہیبی لیٹیشن پر کام شروع ہے۔ڈی جی سپورٹس خالد خان کے مطابق کھیلوں کی ترقی سے خیبرپختونخوا کا مثبت امیج آگے جائے گا۔ جس سے صوبہ ترقی کرے گااور سرمایہ کار یہاں آکر سرمایہ کاری بھی کریں گے ایک سوال پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے ساتھ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پر کام جاری ہے اور میں ہر ہفتے دورے کرکے ان کے کام کا جائزہ لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو بین الاقوامی طرز کے مطابق بنا رہے ہیں کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر سے کرکٹ کھلاڑیوں اور شائقین کو قومی اور بین الاقوامی کرکٹ صوبے میں دیکھنے کو ملے گی اس کے علاوہ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کو بھی جدید خطوط پر استوار کریں گے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم بھی اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید اسٹیڈیم ہوگا۔جہاں پر قومی اور بین الاقوامی میچز بھی کرائے جاسکیں گے۔اس کے علاوہ دیگر کھیلوں کو بھی ترقی دیں گے۔تاکہ کرکٹ کے علاوہ بھی کھیلوں میں خیبرپختونخوا کا ٹیلنٹ سامنے آ سکے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان کے مطابق ہمارے پاس ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کم ہیں میری کوشش ہے کہ اپنے محکمے سے ان کی تعداد پوری کی جائے اور کھیلوںکی سمجھ بوجھ رکھنے والے آفیسر کو آگے لایا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے میں کے کسی بھی شہر کے کسی منصوبے کے لئے فنڈ کی کمی نہیں ہے جہاں کام شروع نہیں ہوا ان علاقوں کے فنڈ جاری منصوبوں پر لگا دیا گیا ہے جو ہیں ان علاقوں میں کام شروع ہوگا انہیں فراہم کر دیا جائے گا سپورٹس پالیسی کو میں نے پڑھا ہے اس میں بہت اچھے پوائنٹس ہیں اس میں ہمارے محکمہ سپورٹس کے ساتھ دیگر ادارے لوکل گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے ساتھ مل بیٹھ کر سپورٹس پالیسی کو نافذ کرینگے اگلے سال کی اے ڈی پی میں ایک اے ڈی پی سکیم لائن جس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے کام کریں گے ڈی جی سپورٹس خالد خان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی ترقی کے حوالے سے پالیسی پر بھی عمل پیرا ہیں متعلقہ افسران کو ملازمین کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس نے کلاس فور کو جونیئر کلرک ،جونیئر کلرک کو سینئرکلرک کے عہدے پر پر ترقی دی جائے گی۔کسی کو مایوس نہیں کریں گے میرٹ کے مطابق کام ہوگا سب لوگوں سے کام لیں گے جہاں غلطی ہوئی اسے درست کرنے کی کوشش کروں گا افسران سے ان کی پوسٹ کے مطابق کام لیا جائے گا

کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات میں بننے والے سنتھیٹک کورٹ کے غیر معیاری ہونے سے متعلق سوال پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں جائزہ لوں گا دیکھوں گا کہ اس میں کیا مسائل ہیں اور ان کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے کی درستگی کے لیے بھی کام کریں گے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کورٹ تیار کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات مل سکیں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سوئمنگ پول ہمارے جیسے غریب ملک کے موسم کے مطابق چلانا مشکل ہوتا ہے لیکن کیونکہ ہم نے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے تو اس کے لئے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جونیا سوئمنگ پول بن رہا ہے اس کی پی سی ری وائزکر دی ہے وہ تمام موسموں کے لئے ہوگا اور سولرائزڈ ہوگاڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان کے مطابق اب ہر ایسوسی ایشن کو اس کی پچھلی آڈٹ رپورٹ کے بعد ہی نئے ٹورنامنٹ کے لیے فنڈزریلیز کیا جائے گا کسی کو اس کے بغیر فنڈز نہیں ملیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم کا بنیادی مقصد ٹیلنٹ سامنے لانا ہے اسی کو مدنظر رکھ کر کام کروں گا سکول لیول پر بھی کھیلوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے سابق ڈی جی نے بھی بہت اچھا کام کیا ہم گورنمنٹ کی پالیسی فالو کرتے ہیں اور اسی پر چلتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دیے جانے والے وظائف کا سلسلہ بھی جلد دوبارہ شروع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میرے کیے ہوئے کام کچھ عرصے میں آپ کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ,
Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 588 Articles with 418192 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More