مفت تعلیم اور سرمائی کھیل

وزیر اعظم کا دورہ چین کیسا رہا اور اور آنے والے دنوں میں اسکے کیا اثرات مرتب ہونگے اس پر بعد میں بات کرتے ہیں پہلے حکومت کے تعلیم دوست اقدامات پر کچھ کہنا چاہتا ہوں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تو اس سلسلے میں پہلے ہی صوبہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کررہے ہیں بلخصوص ہر ضلع میں یونیورسٹی کا قیام انکی تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں اور وفاقی حکومت نے سینٹ سے ایک بل پاس کیا ہے جسکے مطابق اسلام آباد کے سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جائے گا تاکہ وہ شام کی کلاسوں میں ایسے بچوں کو تعلیم سے روشناس کروائیں جو بھکاری بن رہے ہیں یا جن والدین کے پاس بچوں کو پڑھانے کا کوئی انتظام نہیں ہے گذشتہ روز سینیٹ میں 3مختلف بل اور 2قراردادیں منظور کی گئیں متفقہ طور پرپاس ہونے والے بل انسداد نشہ اور اشیا ترمیمی بل 2021 کے تحت اب اے ایس آئی بھی منشیات فروش کوگرفتارکرسکے گا جو پہلے انسپکٹر سے کم عہدے کاملازم گرفتار نہیں کرسکتاتھا اسلام آباد میں پانی کی بڑھتی ہوئی طلب اور رسد کے درمیان تفاوت کوختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے اور ہر وزارت اور ڈویژن فوری طور پر اپنی اپنی ویب سائٹس پر متعلقہ تازہ ترین قوانین قواعد اورضوابط شائع کر نے کے لیے قراردادیں بھی متفقہ طور پرمنظور کرلیں گئیں ۔سیمی ایزی نے بھیک کی ممانعت کا بل 2022ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھکاریوں کے خلاف یہ بل ہے بچوں کو بھکاری بنایا جاتا ہے اور ان کو تعلیم سے محروم کردیا جاتا ہے ان بل کے تحت ایسے بچوں کو تعلیم دی جائے گی سینیٹر فوزیہ ارشد نے حق مفت ولازمی تعلیم ترمیمی بل 2022ایوان میں پیش کیا اور کہاکہ اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں سکول دیا جائے جہاں این جی اوز ان کو چلائیں تاکہ سکول سے باہر بچوں کو تعلیم دی جاسکے اس وقت 248سکول اسلام آباد میں کام کررہے ہیں اسی طرح پنجاب میں بھی تمام سرکاری سکول این جی اوز یا ایسے افراد کے حوالے کیے جائیں جو تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے کے خواہش مند ہوں جو بچوں کو مفت تعلیم دیں بلکہ ہمارے سرکاری سکولوں کے پاس بہت سی جگہ خالی پڑی ہوتی ہیں جہاں ہاسٹل تعمیر ہوسکتے ہیں جہاں بے سہارا بچوں کورکھ کر اعلی تعلیم دی جاسکتی ہے ایسے بچے نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر ایک مفید شیری بنتے ہیں بلکہ ملک و قوم کے حقیقی درد مند بھی ہوتے ہیں زندگی کی مشکلات سے نکل کر جب آسانیوں کے طرف ایسے افراد کا سفر شروع ہوتا ہے تو پھر یہ اپنے جیسے بے سہارا بچوں کا سہارا بھی بنتے ہیں اور ملکی ترقی میں بے لوث اپنا حصہ بھی ڈالتے رہتے ہیں پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی ہے اور نہ ہی قابلیت کی کرنا صرف یہ ہے کہ ایسے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں پنجاب میں عثمان بزدار چونکہ تعلیم کے حوالہ سے پہلے ہی بہت سے اقدامات اٹھا رہے ہیں اس لیے مخیر حضرات کو بھی تعلیم کے میدان میں آگے آنا چاہیے جنہوں نے تعلیم کو کاروبار بنا رکھا ہے اور اس شعبہ سے پیسہ کما رہے ہیں انہیں سرکاری سکول نہ دیے جائیں پنجاب میں بہت سے ایسے خیراتی ادارے ہیں جو مفت ہنر سکھا رہے ہیں مفت تعلیم دے رہے ہیں اور پھر لوگوں کو روزگار بھی مہیا کررہے ہیں ایسے افراد حکومت کا ساتھ دیں تو تب ہی تعلیم ہر کسی کے لیے آسان ہو سکتی ہے بغیر تعلیم کے ہم ترقی نہیں کرسکتے اسی لیے تو ہمارے پیارے نبی نے فرمایا تھا کہ علم حاصل کرو خواہ اسکے لیے چین بھی جانا پڑے اور اب تو چین ویسے بھی ہمارا سب سے اچھا دوست گذشتہ روز وزیر اعظم چین کا دورہ بھی کرکے آئے جہاں چینی قیادت کے ساتھ انکی ملاقاتیں کامیاب رہیں جسکا فائدہ پاکستان کو ہو گا ان ملاقاتوں سے عالمی امور پر پاکستان کے موقف کو پزیرائی مل رہی ہے جبکہ چین سیاسی اور جغرافیائی امور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے آنے والے دنوں میں چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے چین نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے معاملہ پرپاکستان کے موقف کی تائید کی دنیا نے اسلامو فوبیا کے معاملہ پر پاکستان کے موقف کی تائید کی پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے سی پیک پر 7 سے بڑھ کر 11 ورکنگ گروپ بن چکے ہیں عالمی جریدوں میں پاکستان کی معاشی ترقی کے متعلق مضامین شائع ہورہے ہیں چین اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے پاکستان اور چین کے درمیان اچھے اقتصادی اور سٹریٹجک تعلقات ہیں جو اب کھیلوں کے تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں پاکستان کا شمالی علاقہ جسامت کے لحاظ سے سوئٹزرلینڈ سے دوگنا ہے اور دنیا کی بلند ترین چوٹیاں ہیں جو سرمائی کھیلوں کے لیے موزوں ہیں لیکن ہمارے سرمائی کھیلوں کا کوئی خاص نام نہیں ہے امید ہے کہ چین موسم سرما کے کھیلوں کے لیے ایک فریم ورک ترتیب دے کر ہماری مدد کرے گا۔ اس خطے میں اور ہم موسم سرما کے کھیلوں کے لیے سرفہرست ایتھلیٹس تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ گلگت بلتستان کے ایک گاں نلتر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد کریم بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے واحد سکئیر ہیں اور وہ واحد پاکستانی سکئیر بھی ہیں جنہوں نے سوچی، روس اور پیونگ چانگ، جنوبی کوریا میں ہونے والے دو سرمائی اولمپکس میں شرکت کی وزیراعلی گلگت بلتستان جی بی میں موسم سرما کے کھیلوں کی سہولیات کے قیام کے لیے بہت خواہشمند ہیں تاکہ شمالی علاقوں کو پاکستان میں سرمائی کھیلوں کا مرکز بنایا جا سکے چین سرمائی کھیلوں کی سہولیات کے قیام میں ہماری مدد کر سکتا ہے ۔

 

rohailakbar
About the Author: rohailakbar Read More Articles by rohailakbar: 830 Articles with 611952 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.