شہروں میں تو بہت سی سماجی تنظیمیں کام کر رہی ہیں ان میں
سے بہت کم ایسی تنظیمیں ہیں جو کسی دیہات کا رخ کرتی ہوں حالانکہ سماجی
خدمات کی سب سے زیادہ ضرورت دیہات میں ہوتی ہے جہاں پربے شمار ضرورت مند
بلکل خاموشی سے اپنی زندگیاں مشکل سے گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں وہ اپنی
معاشرتی مجبوریوں کی وجہ سے نہ تو کسی کے سامنے اپنے ہاتھ پھیلا سکے ہیں
اور نہ ہی کسی کے سامنے اپنی مجبوریوں کا رونا رو سکتے ہیں بعض غریب والدین
اپنی بچیوں کو جہیز نہ دینے کی سکت کی وجہ سے وہ اپنی بچیوں کے ہاتھ پیلے
نہیں کر سکتے ہیں جس وجہ سے بچیوں کی جوانی کی عمر حالات سدھرنے کے انتظار
میں گزر جاتی ہے بایسے مریض جو غربت کے باعث دوائیاں نہیں خرید سکتے ہیں
مگر شہر کے بڑے ہسپتا لوں میں وہ پہنچ نہیں پاتے ہیں بلکل ایسے ہی لوگوں کے
حالات و واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے پوٹھوار سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے
قیام کا م عمل میں لایا گیا ہے جو اپنے علاقے میں خدمات انجام دیتے ہوئے
اپنے ہی لوگوں کی خدمت کر رہی ہے اس تنظیم کے موجودہ صدر چیف ایڈیٹر پنڈی
پوسٹ عبدالخطیب چوھدری چئیرمین راجہ انور جاوید ،جنرک سیکریٹری پروفیسر
کامران ملک اور فنانس سیکریٹری محمد وقاس اور کلیم شہزاد ہیں اس تنظیم کا
مین دفتر روات کلرسیداں روڈ سردار مارکیٹ کے مقام پر واقع ہے فی الحال ان
کی خدمات 3دیہاتی یوسیز لوہدرہ، مغل اور ساگری تک محدود ہیں اس تنظیم کے
تمام ممبران مقامی ہیں تنظیم کے قیام کے وقت کوشش کی گئی ہے کہ اپنے علاقے
کے ہر گاؤں ،موضع سے ایک دو ممبران کا چناؤ کیا جائے جو اپنے ارد گرد موجود
نادار افراد کو زاتی طور پر جانتے ہوں تنظیم کے ممبران خود بھی ماہانہ کی
بنیاد پر چندہ جمع کرواتے ہیں اور مخئیر حضرات سے بھی تعاون مانگتے ہیں یہ
دوسروں سے مانگ کر اپنے علاقے کے ضرورت مند افراد کی مدد کا فریضہ انجام دے
رہے ہیں تنظیم کے بنیادی اغراض ومقاصد میں وہ تما م کام شامل ہیں جو دکھی
انسانیت کی بھلائی کیلیئے ضروری ہوں جہاں دیگر شعبوں میں یہ تنظیم اپنی
کدمات انجام دے رہی ہے وہاں سب سے اہم کام جو یہ کر رہے ہیں وہ اپنے دائرہ
اختیار میں آنے والے سکولز جن میں ایسے بچے جو اپنے یونیفارم کتابیں اور
دیگر جروری سامان خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں تنظیم ان کو یہ تمام اشیاء
بلا تفریق و اﷲ کی رضا کی خاطر مہیا کرتی ہے اس کے علاوہ سالانہ رزلٹ کے
موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر ان کو مختلف انعامات سے بھی نوازتی
ہے تا کہ بچوں کے زہنوں میں مزید محنت و مقابلے کا رحجان پید اہو سکے
سکولوں میں فرنیچر کی کمی کو بھی پورا کیا جا رہا ہے اور سٹاف کیلیئے بھی
مناسب سہولیات کا اہتمام کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم دکھی
انسانیت کی خدمت کا سب سے بڑھ کر جو کام انجام دے رہی ہے وہ اپنے علاقے میں
موجود ایسے بنیادی مرکاز صحت خاص طور بنیادی مرکز صحت لوہدرہ و ساگری شامل
ہیں ان میں گورنمنٹ کی طرف سے محدود بجٹ فراہمی کی وجہ سے تمام مریضوں کو
ادویات کی فری فراہمی نا ممکن ہو جاتی ہے ان ادویات کی کمی اور مریضوں کی
ضروریات کو پورا کرنے کیلیئے ادویات فراہم کی جاتی ہیں تا کہ ایسے مریض جو
پرائیویٹ طور پر ادویات خرید نہیں سکتے ہیں وہ پوٹھوار سوشل ویلفئیر ایسوسی
ایشن کی خدمات سے مستفید ہو سکیں حال ہی میں بنیادی مراکز صحت لوہدرہ
مانکیالہ و ساگری میں ان کی ڈیمانڈ کے مطابق ادویات فراہم کی گئی ہیں جو ان
مراکز کے انچارج صاحبان کے حوالے کی گئی ہیں تا کہ ان کے کام میں کوئی
رکاوٹ پیش نہ آئے اور آنے والے مریضوں کو بلا تفریق مفت ادویات کی فراہمی
کا سلسلہ جاری رہے رمضان المبارک اور دیگر ایسے مواقعجن پر غریبوں و
مستحقین کی مدد زیادہ ضروری سمجھی جاتی ہے پر بھی امداد فراہم کی جاتی ہے
اور یہ تمام کام باپردہ اور مستحقین کی عزت نفس کو مجروح کیئے بغیر انجام
دیئے جاتے ہیں چند یوم قبل بنیادی مرکز صحت ساگری میں ضروری ادویات فراہم
کی گئی ہیں جو تنظیم کے موجودہ صدر عبدال خطیب چوھدری اور سابق صدر راجہ
شاہ میر نے انچارج مرکز کے ھوالے کیئے ہیں جس پر ہسپتال کی نچارج نے تنظیم
کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے جذبے کی تعریف کی ہے پوٹھوار
سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن اپنے علاقے میں بہت اہم خدمات اور دکھی انسانیت
کی بھلائی کے کام انجام دے رہی ہے مخئیر حضرات کو ان کے ساتھ تعاون کرنا
چاہیئے تمام ممبران فی سبیل اﷲ کام کرتے ہیں کسی کو کوئی معاوضہ نہیں ملتا
ہے اگر ہمارے علاقے کے نخئیر حضرات اس تنظیم کی تقلید کرتے ہوئے اپنے اپنے
علاقوں میں اس طرح کی تنظیمیں بنا کر غریبوں کی خدمت کرنا شروع کر دیں تو
بہت سے ایسے چولہے جو کسی مجبوری کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں دوبارہ سے جلنا
شروع ہو سکتے ہیں اﷲ پاک پوٹھوار سوش ویلفئیر ایسوسی ایشن کے تمام ممبران
کو اسی طرح نیک جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہمت و توفیق عطاء فرمائیں
|