سورہ فاتحہ - ترجمہ بمعہ تشریح

سورہ فاتحہ - ترجمہ بمعہ تشریح
معنی: کھلی ہوئی اور خبردار کر نے والی
ترجمہ بمعہ تشریح
از-نبیہاسبطین

ترجمہ: شروع اللہ کے نام سے جو مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

تشریح:
تمام تعریفیں اور خوبیاں اس ذات کے لئے جس نے تمام عالم کو پیدا کیا انھیں زندگی دی، جو واحد ہے جو یکتا ہے جس کی کوئی مثال نہیں نہ ہی کوئی عمل دخل کرنے والا-جو رب ہے پورے عالم کا جو سب جانتا ہے اور سب سنتا ہے جو مخلوق کے ہر عمل اور نیت سے واقف ہے جو آزماتا ہے اپنی مخلوق کو دے کر اور لے کر بھی جو رہتا ہے دلوں میں انسان و جن کے جو رحمن ہے اور رحیم بھی جو رزق عطا کرتا ہے جھٹلانے کو اور ان کو پالتا ہے جن کا دنیا میں کوئی بہ ہو جو حیوانوں کو رہائش دیتا ہے اور کھانا بھی۔رحم کرتا ہے ان پر جو اس سے مدد مانگتے ہیں جو خوب انداز میں مدد کرتا ہے جو حاکم ہے مالک ہے اس دن کا جہاں کسی سردار، نواب، زردار اور سیٹھ کی نہیں چلے گی جب کوئی کسی کو نا بچا سکے گا نا پکار سکے گا اور پچھتائے گا اپنے کئے کے کاموں پر۔ وہ ذات جو حساب لے گی ایک ایک جان کا اور پکڑ ہوگی جو دنیا میں فخر کرتے ہیں دکھوکہ دہی میں، خیانت کرتے ہیں، منافقت کا جال بچھاتے ہیں اور پھر بن جاتے ہیں معصوم- پھر اللہ جو تمام صفات میں اعلی ہے ایسے کاذب انسان کو دکھائے گا اس کے اپنے اعمال زندگی بھر کے، جب اعضاء کو قصور وار ٹھہرائے گا تو اعضاء گواہ بن آئیں گے،جب ہر چالاکی ساتھ چھوڑدے گی تو کہہ اٹھیں گے ہئے اللہ!! کیا ظلم کیا ہے خود پر لوگوں نے کیا بنادیا ہمیں، معلوم نہیں تھا کہ کبھی ایسا ہوجائے گا، اللہ کا انصاف واقعی میں ایک انصاف ہے جہاں جھوٹ بول کر دل توڑ کر خیانت کر کے غیبت کر کے اتہام لگا کر بہتان باندھ کر منافق بن کر احسان جتا کر پارسا نہیں بن سکتے وہ ہر عمل کی خبر رکھتا ہے اللہ جانتا ہے کہ کیا انسان اپنے لئے کر رہا ہے اور کیا دکھاوے کے لئے۔

اللہ مدد کرتا ہے ان کی جو اس سے دعا کرتے ہیں دل سے مدد طلب کرتے ہیں جو گڑ گڑا کر راتوں کو اٹھ کر روتے ہیں اور دعا کے ذریعے اللہ کو پکارتے ہیں جو سچا ہے اور بچالیتا ہے اپنے مانگنے والوں کو ایک محفوظ شیشے میں جہاں نا تیر اثر کرے نا تیزاب جو دلوں میں صبر اور ظرف پیدا کرتا ہے جو طوفانوں کا رخ موڑ کر دشمنوں کی طرف پھیر دیتا ہے۔جو ایسا راستہ بناتا ہے جس پر برائی آ نہیں سکتی وہ ایسا راستہ ہے جہاں روشنی ہی روشنی ہے جو پاک ہے اور سیدھا ہے جس پر اللہ کا کرم ہے جو انعامات سے مالا مال ہے جو تمام راستوں سے افضل ہے، جس پر تیری نظر ہے جو ہدایت دینے والا ہے جو خبردار کرنے والا ہے جو مصیبتوں سے دور رکھنے والا ہے ایسے راستے کی طرف لے جاتا ہے جو اللہ پہ بھروسہ کرتے ہیں- ایسے راستے سے دور رکھ اور ایسے کاموں سے پرہیز دے جو گندے ہیں غلیظ ہیں اور خبیث کام ہیں جن پر اللہ کا غضب ہے جن پر اللہ کی لعنت ہے جن سے اللہ غصہ ہے جن پر اللہ کا عذاب ہے ایسے لوگوں کی صحبت سے بھی دور رکھ جن کے دل مردہ ہیں جو دنیا کے مرض میں مبتلا ہیں جن کو کسی چیز کی سمجھ نہیں اور اپنے آپ میں سمجھدار ہیں جن کی راہ گم ہوچکی ہے جو بھٹکے ہوئے ہیں جو دنیا والوں کو دکھانے کے لئے جیتے ہیں جو گندگی کو خوبصورتی سمجھتے ہیں جن کا آخر آگ ہی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور اپنی سزا پائیں گے- نہ ان کی جھوٹی نیکیاں کام آئیں گی اور نہ وہ احسانات جو دکھاوے کے لئے کئے گئے۔
 

Nabiha Sibtain
About the Author: Nabiha Sibtain Read More Articles by Nabiha Sibtain: 9 Articles with 4885 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.