فارمولا ون 2025ء: 75 ویں سالگرہ کا سنسنی خیز سفر (کاروں کی ریس)

آخری ریس 7 ِدسمبرکو(یعنی ابھی کچھ دیر میں)ابوظہبی میں ہونی ہے اور اُسکے لیئے 6 ِدسمبر ہفتے کے روز پریکٹس کا اسٹیج سج چکا ہے۔ ۔۔۔فارمولا 1 پر میری اُردو کتاب اور ڈرائیورز کے متعلق ان لنکس پر بھی پڑھ سکتے ہیں:https://payhip.com/b/9eWhx ۔۔۔ https://www.bookfusion.com/books/5126000-formula-1-kay-nidar-drivers

فارمولا ١ ہیروز 2025

فارمولا ون 2025ء: 75 ویں سالگرہ کا سنسنی خیز سفر

ریسنگ کاروں کی مشہورِزمانہ ریس،فارمولا ون 2025ء کا سیزن، اس کھیل کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کھیلا جا رہا ہے۔یہ ایک تاریخی اور ڈرامائی سال رہا ہے،جسکی آخری ریس 7 ِدسمبرکو(یعنی ابھی کچھ دیر میں)ابوظہبی میں ہونی ہے اور اُسکے لیئے 6 ِدسمبر ہفتے کے روز پریکٹس کا اسٹیج سج چکا ہے۔ اس سال ڈرائیورز چیمپئن شپ کا مقابلہ میک لارن۔مرسیڈیز ٹیم کے ساتھیوں 26سالہ برٹش ڈرائیور لینڈو نورِس اور 24سالہ اَسٹریلین ڈرائیور آسکر پیاستری اور ریڈ بُل کے28سالہ ڈچ۔بلجیئن ڈرائیور دفاعی چیمپئن میکس ورسٹاپن جو گزشتہ دو سے مسلسل یہ ریس جیت رہے ہیں کے درمیان سیزن کی آخری ریس تک جائے گا۔ دوسری طرف میک لارن۔مرسیڈیزمسلسل دوسرے سال بھی کنسٹرکٹرز چیمپئن شپ جیتنے کی کوشش میں ہیں۔ اس سیزن میں بھی اب تک کی برتری اُنکی جیت ثابت کررہی ہے۔
ڈرائیورز چیمپئن شپ کی موجودہ صورتحال
سیزن کے اختتام سے قبل ڈرائیورز چیمپئن شپ میں شدید مقابلہ جاری ہے۔
٭پہلی پوزیشن اور ٹائٹل کی دوڑ میں قیادت: لینڈو نورِس (میک لارن) 408 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ کی قیادت کر رہے ہیں اور ٹائٹل کے مضبوط ترین دعویدار ہیں۔
٭دوسری پوزیشن: میکس ورسٹاپن (ریڈ بُل) 396 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
٭تیسری پوزیشن: آسکر پیاستری (میک لارن) 392 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
٭پہلی اور دوسری پوزیشن میں پوائنٹس کا فرق: لینڈو نورِس کو میکس ورسٹاپن پر 12 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے، اور ٹائٹل کا فیصلہ آخری ریس میں ہوگا۔
٭ڈرائیورز میں دوسری اور تیسری پوزیشن پر مقابلہ: میکس ورسٹاپن اور آسکر پیاستری کے درمیان بھی دوسری پوزیشن کیلئے شدید مقابلہ جاری ہے، دونوں کے درمیان صرف 4 پوائنٹس کا فرق ہے۔
سیزن کے دو اہم واقعات:
2025ء کا سیزن ٹریک پر ڈرامائی واقعات سے بھرا رہا ہے۔
) میک لارن ٹیم کے ساتھیوں کے درمیان تصادم:
کینیڈین گرینڈ پرکس میں لینڈو نورِس اپنی ٹیم کے ساتھی آسکر پیاستری کی کار کے پچھلے حصے سے ٹکرائے، اور یونائیٹڈ اسٹیٹس گرینڈ پرکس اسپرنٹ ریس میں بھی دونوں میک لارن ڈرائیورز پہلے ہی لیپ پر آپس میں اُلجھ کر ریس سے باہر ہوئے، جس نے ٹیم کی حکمت عملی اور نظم و ضبط پر شدید سوالات اُٹھائے۔
) قطر گرینڈ پرکس کا متنازع واقعہ:
سب سے بڑا تنازعہ قطر گرینڈ پرکس میں ہوا، جہاں مرسڈیز کے ڈرائیور کیمی اینٹونیلی نے جان بوجھ کر اپنی کار کو چوڑا کیا جس سے لینڈو نورِس کو آگے نکلنے کا موقع ملا۔ ریڈ بُل کے اہلکاروں نے اینٹونیلی پر نورِس کی ٹائٹل کی دوڑ میں مدد کرنے کا الزام لگایا، جس پر ایف آئی اے کو مداخلت کرنی پڑی اور اینٹونیلی کو آن لائن دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
2025ء سیزن کے دیگر اہم نکات
٭گرینڈ پرکس کی تعداد: یہ سیزن 24 ریسوں پر مشتمل ہے جو کہ تاریخ کا سب سے بڑا کیلنڈر ہے۔
٭ڈرائیور مارکیٹ میں بڑی تبدیلی: سات بار کے چیمپئن برٹش ڈرائیور لُویس ہیملٹن جو اس وقت تک سیزن میں 6ویں نمبر پر ہیں نے فیراری میں شمولیت اختیار کی، جبکہ ان کی جگہ مرسڈیز میں فارمولا 2 سے آنے والے کیمی اینٹونیلی نے لی ہے۔
آخری اُمید اور فائنل ریس کی اہمیت
سیزن کی 24 ویں اور فیصلہ کن ریس ابوظہبی گراں پری ہے آج 7 ِدسمبر 2025 کو چند لمحوں میں شروع ہونے والی ہے۔
) آخری ریس کی اہمیت: لینڈو نورِس کو ٹائٹل جیتنے کیلئے صرف پوڈیم پر فائز ہونا پڑے گا۔ اگر میکس ورسٹاپن یہ ریس جیت بھی جاتے ہیں، تب بھی نورِس اگر پوڈیم پر آتے ہیں تو وہ اپنی پوائنٹس کی سبقت کو برقرار رکھیں گے اور اپنا پہلا "ایف ون" ڈرائیورز چیمپئن شپ ٹائٹل جیت جائیں گے۔ اس ریس کے نتائج سے ہی لینڈو نورِس کی قسمت کا فیصلہ ہوگا اور یہ ایک سنسنی خیز اختتام کی توقع ہے۔
فارمولا1 کی فائنل ریس کا نتیجہ خیز سفر ایک نئی دِلچسپ کہانی کے ساتھ اسکے بعد۔ انتظار ہے سبکو!








ا
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 221 Articles with 402962 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More