حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ : "جس شخص کو اللہ تعا لٰی نے مال دیا ، پھر اس نے زکوتہ ادا نہیں کی تو اس کا مال قیامت کے دن نہایت زپریلے سانپ کی شکل اختیار کرلے گا، جس کے (سر پر)دو سیاہ نقطے ہوں گے اور قیامت کے دن وہ (اس کے گلے ) کا طوق بن جائے گا،پھر وہ سانپ اس کے دونوں جبڑوں کو پکڑ لے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال ہوں میں تیرا خزانہ ہوں، پھر آپ ﷺنے تلاوت فرمایا : "وہ لوگ جو اس چیز میں بخل کرتے ھیں جسے اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا ھے وہ یہ نا سمجھیں کہ یہ ان کے لیے اچھا ہے ، بلکہ یہ ان کے حق میں برا ہے،جو کچھ انہوں نے بخل کیا ہو گا آگے وہی قیامت کے دن (ان کے) گلے کا طوق بن جائے گا
(بخاری و مسلم) |