عجیب شے ہے محبت

چار لفظوں پر مشتمل یہ ایک لفظ محبت کتنے جذبات کتنی خواہشات کتنے احساسات پوشیدہ ہیں اس ایک لفظ میں دل کی ہر دھڑکن کی ہر ہر پیاس میں محبت کا عکس نمایاں ہے کیا ہے یہ محبت کسی کو پانے کا نام یا کسی کو دل ہی دل چاہنے کا نام کسی کی یادوں میں پہروں گزار دینے کا نام یا کسی کے لئے کچھ بھی کر گزر جانے کا نام ویسے یہ محبت بھی عجیب شے ہے کبھی تو انسان کو وہ کچھ بھی دے دیتی ہے جس کی وہ تمنا بھی نہیں کرتا اور کبھی اس سے اسکا اپنا آپ بھی چھین لیتی ہے کبھی تو یہ محبت ٹھنڈی ہوا ہے ا ور کبھی گرم دھوپ کبھی یہ محبت نرم بوند ہے تو کبھی سخت چٹان کبھی یہ ایک لازوال دولت ہے تو کبھی یہ ایک صرف خالی کاسہ . محبت کبھی تو خوشحال جینا ہے اور کبھی سسک سسک کر مرنا ہے کبھی تو یہ دھنک کے وہ ساتوں رنگ کی مانند ہے و کبھی تو یہ صرف سوگ کا صرف ایک سیاہ رنگ ہے .جہاں اس کی خوشی اس کے لطف کا کوئی ثانی نہیں وہیں اس کے درد اس کے کرب اس کے شدت کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں محبت کا بھی یہ عجب المیہ ہے جب تک یک طرفہ رہتی ہے درد دیتی ہے ور جب مکمل ہو جاتی ہے لطف دیتی ہے .محبت کے بھی کتنے زاویے ہیں ایک اس تکمیل کا رنگ ہے تو ایک اس کے درد کا ایک اس کی خوشحالی کی داستان بیان کرتا ہے دوسرا جدائی کا قصّہ سناتا ہے کوئی اس میں بہت کچھ پاتا ہے تو کوئی اس میں سب کچھ ہار جاتا ہے ا ور کیا بیان کرو کہ کیا ہے محبت -محبت کی منزل میں کسی کا ساتھ پانا ہی مقصود نہیں بلکہ نیک جذبات کا دل میں پناہ گزیر ہوجانا ہی اس کی تکمیل کا ایک بہت بڑا ثبوت ہے محبت تو یوں زندگی میں بہت لوگ کرتے ہیں افئیرز بھی ہوتے ہیں لیکن ایک سچی محبت اور ایک سچا پیار کچھ لوگوں کے ہی حصّے میں آتا ہے -

زندگی ایک بار ملتی ہے اس کو سنوارنے کا موقع بھی انسان ایک بار ہی ملتا ہے تو کیوں نہ ہم اس دنیا میں ہر طرف پیار ور محبت ک دیپ روشن کرکے اس دنیا کو مزید حسین ا ور پر رونق بنادیں ہر طرف محبت کے پھول کھلا کر اس کو ایک حسسن باغ بنا دیں اس میں پیار ور محبت کی ایسی مثالیں قائم کریں جو رہتی دنیا تک ہر نسل کے لئے ایک درس ہو-
دل کو کہاں قبول رواجوں کے فیصلے
دل تو محبتوں کے فیصلے کا فرد ہے
Ahad Ali
About the Author: Ahad Ali Read More Articles by Ahad Ali: 3 Articles with 2706 views I am simple and nauty.. View More