مایوس قوم کے لیے ایک خوشخبری

پاکستانی قوم جو ان دنوں میں بہت صدمے میں تھی ہر روز کسی نئے بم دھماکے کی خبر آتی تھی۔ ایسے حالات میں لوگوں نے سوچنا شروع کر دیا تھا کہ اب کیا ہوگا پاکستان کا کیا مستقبل ہو گا۔ کئی لوگ نفسیاتی امراض کا شکار ہو گئے۔ ہر کوئی یہ سوچتا تھا کہ آج گھر سے کام پر جا تو رہا ہوں پتا نہیں واپس بھی گھر آ سکوں گا کہ نہیں۔ ایک طرف آپریشن اور دوسری طرف خود کش حملے۔ ٹی وی آن کرو تو دھماکے کی بریکنگ نیوز چل رہی ہوتی ہیں۔ ہمارے چینل بھی بات کو کچھ زیادہ پیش کرتے ہیں۔ ہر وقت ان بریکنگ نیوز کی وجہ سے ایک خوف طاری رہتا ہے کہ نا جانے اب کیا ہونے والا ہے۔

اس افسردہ ماحول میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٢٠ ٢٠ ورلڈ کپ جیت کر مایوس قوم کو خوش کر دیا۔ آج ہر کوئی مایوسی اور نا اُمیدی کو چھوڑ کر ایک نئے جزبے کے ساتھ آگے بڑ رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ہم کچھ کر سکتے ہیں۔ آج بھی وہی حالات ہیں بم دھماکے ہو رہے ہیں، مگر قوم کو ایک تبدیلی ملی ہے۔ ان کو ایک خوشی ملی ہے ۔ کیا ہمارے حکمران ہم کو ہمارا وہی پاکستان دے سکتے ہیں جو آج سے ١٠ سال پہلے کا تھا۔ کیا ہما رے حکمران ہم کو کوئی خوشخبری دے سکتے ہیں۔

کیا کوئی ایسا لیڈر ہے جو قوم کو لے کر ایک نئے پاکستان کو بنا سکے۔
Atta ur Rehman Qureashi
About the Author: Atta ur Rehman Qureashi Read More Articles by Atta ur Rehman Qureashi: 4 Articles with 4051 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.