بنگلہ دیش سے پاکستانی پرچم برداشت نہ ہوسکا

'آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20' کرکٹ ٹورنامنٹ کے میزبان بنگلہ دیش نے ٹورنامنٹ کے میچوں کے دوران بنگلہ دیشی شہریوں پر کسی دوسرے ملک کا پرچم لہرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق حال ہی میں ہونے والے 'ایشیا کپ' کے دوران بنگلہ دیشی شائقین کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرانے اور پاکستان ٹیم کی حمایت پر بنگلہ دیش کے قوم پرست حلقوں نے ناراضی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد کرکٹ میچوں کے دوران غیر ملکی پرچموں پر پابندی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
 

image


خیال رہے کہ 1971ء تک بنگلہ دیش پاکستان کا حصہ تھا لیکن آزادی کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات اتار چڑھاو ٔ کا شکار رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے قوم پرست حلقوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان سے آزادی کی جدوجہد کے دوران پاکستانی فوج اور اس کی حامی ملیشیاؤں نے لاکھوں بنگالیوں کو قتل کیا تھا۔

لیکن اس سرکاری موقف کے برعکس بنگلہ دیش میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں بنگلہ دیشی شائقین کی بڑی تعداد پاکستان کی حمایت کرتی نظر آتی ہے۔

منگل کو 'بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ' کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ میچوں کے دوران بعض مقامی شائقین غیر ملکی پرچم لہراتے دیکھے گئے تھے جو، بیان کے مطابق، خلافِ قانون عمل ہے۔

'بی سی بی' کے ایک ترجمان نے 'اے ایف پی' کو بتایا ہے کہ انہیں اس بارے میں "اوپر" سے ہدایات ملی ہیں کہ غیر ملکی پرچموں پر پابندی سے متعلق قانون پر عمل درآمد کرایا جائے۔
 

image

ترجمان نے 'اوپر' کی وضاحت کیے بغیر بتایا کہ ہدایات کے بعد سکیورٹی حکام اور محافظوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے شہریوں کو اسٹیڈیمز میں غیر ملکی پرچم ساتھ لے جانے اور میچوں کے دوران انہیں لہرانے سے روکیں۔

دریں اثنا بین الاقوامی کرکٹ کے منتظم ادارے 'انٹرنیشنل کرکٹ کونسل' کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ 'آئی سی سی' نے غیر ملکی پرچموں پر پابندی کے حکم نامے پر بنگلہ دیش کے کرکٹ حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

The Bangladeshi hosts of cricket’s World Twenty20 threatened to ban local supporters Tuesday from stadiums if they are seen carrying the flags of any of the other teams competing in the tournament. The order came after an outcry over images of locals waving Pakistani flags during the recently concluded Asia Cup, also held in Bangladesh.