برازیلین دارالحکومت ریو ڈے جنیرو میں اتوار کو ہونے والے
فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی اور ارجنٹائن کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے
میں آیا۔ نوّے منٹ کے کھیل کے دوران دوںوں ٹیموں کی جانب سے ایک بھی گول نہ
کیا جاسکا جس کے بعد انہیں اضافی وقت دیا گیا۔
میچ اس وقت مزید سنسنی خیز ہوگیا جب اضافی پندرہ منٹ میں بھی گول نہ کیا جا
سکا جس کے بعد مزید پندرہ منٹ کا اضافی وقت دیا گیا- البتہ ان پندرہ منٹ کے
آخری لمحات میں بلآخر جرمنی کے ماریو گوئٹسے گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
|
|
ماریو نے آندرے شیورلے کی کِک کا انتہائی مہارت سے استعمال کرتے ہوئے بال
کو ارجنٹائن کی گول پوسٹ کے اندر دے مارا۔
22 سالہ ماریو ارجنٹائن کی گول پوسٹ کے سامنے تھے جب شیورلے نے ان تک بال
پہنچائی۔ ماریو نے اپنے سینے پر بال کو روکا اور پھر ایک زبردست کِک لگائی۔
یہ گول کھیل کے 113ویں منٹ میں گول کیا جبکہ اس وقت تک یہ امید کی جانے لگی
تھی کہ اب میچ کا فیصلہ پینلٹی شُوٹ آؤٹ پر ہی کیا جائے گا۔
جرمنی کی اس شاندار فتح کے موقع پر جرمن رہنما چانسلر انگیلا میرکل اور
یوآخم گاؤک بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی میچ کے دوران کوئی خاص کارکردگی نہ
دکھا سکے اور جرمنی کی جانب سے گول کرنے کے بعد ملنے والی فری کِک بھی ان
کے کام نہ آئی۔
جرمنی کی اس فتح کے موقع پر اسٹیڈیم میں موجود برازیل کے شہریوں نے بھی
بھرپور جشن منایا۔
|
|
جرمن کھلاڑیوں نے زبردست دفاع کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے پہلے ہاف میں
جرمنی نے کھلاڑی تبدیل بھی کیے۔
جرمنی سیمی فائنل میں برازیل کو سات ایک کی عبرت ناک شکست دے کر فائنل میں
پہنچا تھا اور جرمنی کی اس فتح کو بھی حیرت انگیز اور انوکھا قرار دیا گیا
تھا۔ |