امريکا ميں منعقد ہونے والے مسٹر يونيورس کے مقابلے میں
پہلی پوزیشن پاکستانی باڈی بلڈر بنارس خان نے جیت کر دنیا بھر میں پاکستان
کا نام روشن کر دیا ہے-
|
|
دنيا بھر کے باڈی بلڈرز کو شکست دینے والا یہ باڈی بلڈر اپنے گزر بسر اور
اپنی فیملی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے تندور میں روٹیاں لگاتا ہے اور اس
باڈی بلڈر کے لیے امریکا کے ٹکٹ کا حصول بھی کسی چیلنج سے کم نہ تھا-
مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والے لاہوری باڈی بلڈر بنارس خان 23 جولائی کو
وطن واپس پہنچیں گے۔
مسٹر يونيورس کے انتخاب کيلئے مقابلوں کا انعقاد امريکی شہر ميامی ميں کیا
گیا جہاں دنيا بھر سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈرز نے اپنے اپنے مسلز دکھائے
ليکن کامیابی صرف بنارس خان کے ہی حصے میں آئی۔
|
|
بنارس خان نے اپنی اس جیت کے لیے اللہ کا شکرا دا کرتے ہیں اور پوری دنیا
میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی باڈی بلڈر نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیتا
ہے- |