کراچی: گیند لگنے سے کرکٹر ہلاک

اتوار کے روز اورنگی ٹاؤن میں کھیلے جانے والا ایک کرکٹ میچ اس وقت ایک المناک حادثے میں تبدیل ہوگیا جب ایک کرکٹر سینے پر گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

مائی ہاوا گوٹھ میں واقع گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس کرکٹ میچ کے دوران جب 18 سالہ ذیشان محمد کو فاسٹ باؤلر کی جانب سے انتہائی تیز گیند کروائی گئی تو وہ اس کے سینے پر جا لگی-
 

image


ذیشان کو فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ذیشان کی موت کی تصدیق کردی۔ اور اقبال مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او غلام رسول راج پور کے مطابق ذیشان کی موت سینے پر گیند لگنے کی وجہ سے واقع ہوئی-

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید منتقل کیا گیا تاہم کرکٹر کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پولیس آفشیل کے مطابق کرکٹر کے والدین کسی کے خلاف مقدمہ بھی نہیں کروانا چاہتے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A cricket match in Orangi Town on Sunday evening turned into a tragedy when a teenage batsman was killed after being struck by a ball thrown by a fast bowler towards him during the match, the police and hospital officials said.