ورلڈ کپ ٹورنامنٹ٬ کیا آپ جانتے ہیں کہ ---

دنیا بھر میں اس وقت کرکٹ کے شائقین کو بے صبری سے ورلڈ کپ 2015 کا انتظار ہے اور ہر گزرتا لمحہ ان کے جوش و خروش مزید اضافہ کرتا چلا جارہا ہے- ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی تاریخ متاثر کن کرکٹ ریکارڈ اور ناقابلِ یقین تاریخی فتوحات سے بھری پڑی ہے- ہم یہاں ورلڈ کپ سے متعلق چند ایسے حقائق بیان کرنے جارہے ہیں جو کم از کم کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین کو ورلڈ کپ 2015 کے آغاز سے قبل ضرور معلوم ہونے چاہیے-
 

image
1987 سے قبل ورلڈ کپ کے میچ انگلینڈ میں کھیلے جاتے تھے لیکن 1987 میں ہونے والا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ وہ پہلا ورلڈ کپ تھا جو کہ انگلینڈ سے باہر منعقد ہوا- اس ٹورنامنٹ کی میزبانی مشترکہ طور پر بھارت اور پاکستان نے کی-
 
image
1987 کا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچوں میں پہلی بار 50 اوور پر مشتمل میچ کھیلے گئے جبکہ اس وقت تک ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 60 اوور پر مشتمل میچ کھیلے جاتے تھے-
 
image
1996 میں ہونے والے ورلڈ کپ کا انعقاد سری لنکا میں ہوا اور سری لنکا وہ پہلا میزبان ملک ہے جس نے اپنے ملک میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ جیت لیا- اس کے ساتھ ہی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم وہ پہلی ٹیم تھی جس نے فائنل سیکنڈ بیٹنگ کرتے ہوئے جیتا-
 
image
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے کھلینے والے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی نیدر لینڈ کے Nolan E. Clarke ہیں جنہوں 1996 کا ورلڈ کپ کھیلا اور اس وقت ان کی عمر 47 سال اور 257 دن تھی-
 
image
بھارت کے سچن ٹندولکر نے ورلڈ کپ میچوں میں 8 مین آف دی میچ کے ایوارڈ جیت رکھے ہیں-
 
image
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کھیلنے والے سے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز کینیڈا کے نتیش کمار کے پاس ہے جن کی عمر صرف 16 سال اور 282 دن تھی-
 
image
آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے سب سے زیادہ ورلڈ کپ میچز کھیل رکھے ہیں اور ان میچوں کی تعداد 46 ہے-
 
image
ایڈم گلکریسٹ بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں- انہوں نے ورلڈ کپ میچوں میں 52 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا-
 
image
رنگین ٹی شرٹ جن کی پشت پر کھلاڑی کا نام بھی موجود تھا پہلی بار 1992 کے ورلڈ کپ میں متعارف کروائی گئیں اور اس ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا فاتح پاکستان تھا-
 

image

1996 کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران سری لنکا اور انڈیا کے درمیان ہونے والا ایسا پہلا ورلڈ کپ کا میچ تھا جو کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگیا- اس کی وجہ کلکتہ کے اسٹیڈیم میں موجود بھارت کے حامی شائقین تھے جو بھارت کو ہارتا دیکھ کر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے میدان میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں-
 

image

پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی جانے والی گیند شعیب اختر نے کروائی اور یہ 2003 کا ورلڈ کپ تھا- یہ گیند انگلینڈ کے Nick Knight کو کروائی گئی تھی-
 

image

ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین سینچری آئر لینڈ کے Kevin O'Brien نے بنائی - انہوں نے یہ سینچری 2011 کے ورلڈ کپ میں صرف 50 گیندوں پر انگلینڈ کے خلاف بنائی-
 

image

آسٹریلین پیسر Glenn McGrath ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں 71 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں-
 

image

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز کی پارٹنر شپ Sourav Ganguly اور Rahul Dravid کے درمیان ہوئی- یہ پارٹنر شپ 318 رنز پر مشتمل ہے-
 

Cricket World Cup 2015

YOU MAY ALSO LIKE:

The ICC World Cup, since its inception, has been a much sought-after event for all cricket fans worldwide. But, it's more than just another sports tournament. From impressive cricket records to unbelievable historic victories, the World Cup has given us plenty of reasons to celebrate.