( مہمند ایجنسی سے سعید بادشاہ کی رپورٹ)
مہمند ایجنسی میں کھیل کھود و ثقافتی میلہ امن و ترقی کی جانب ایک قدم ، نچلے
سطح سے جوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
مہمند ایجنسی کا تاریخی سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر،
ایجنسی کے سات تحصیلوں میں بیس روز تک جاری رہنے والے کھیلوں ، تقریری ،
ملی نغموں ، نعتیہ مقابلوں اور شعر و شاعری سے مجموعی طور پر تقریبا پچاس
ہزار تماشائی لطف اندوز ہوئے۔ سات لاکھ نقد انعامات کے علاوہ موٹر سائکلز،
بائسکل اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم کی گئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور
سکیورٹی حکام کی شرکت۔
|
|
مہمند ایجنسی میں سات سال تک جنگ ، عسکریت پسندی اور بعد میں فوجی اپریشن
کے بعد کلیئر قرار دینے کے بعد پہلی مرتبہ موسم بہار میں کھیل کھود اور فن
و ثقافت کے ایک بڑے اور تاریخی میلے کا اہتمام کیا گیا۔ جو مہمند ایجنسی کے
ہر تحصیل کی سطح سے شروع ہوکر مسلسل بیس روز تک جاری رہا۔جس کے بعد تحصیل
سطح کے کامیاب کھلاڑیوں اور دیگر سرگرمیوں کے پوزیشن ہولڈرز کے درمیان سب
ڈویژن کی سطح کے مقابلے ہوئے جس کو دیکھنے کے لئے شائقین اور عام قبائلیوں
کی بڑی تعداد موجود رہی۔ جو جنگ کے ماحول سے امن کی طرف واپسی کا نکتہ آغاز
اور امید سحر کا تا ثر دے گئی۔ایجنسی کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے
سپورٹس و ثقافتی میلے کا افتتاح اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند ذیشان
عبداﷲ اور ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے تحصیل حلیمزئی شگئی سپورٹس
گراؤنڈ میں کرکٹ اور رسہ کشی کی مقابلوں سے کیا۔ جبکہ اے پی اے لوئرمہمند
ساجد نواز نے آرگنائزر کے فرائض انجام دئیے۔
|
|
کھیلوں کے راؤنڈ میں یکہ غنڈ ڈگری کالج گراؤنڈ میں کبڈی ، کرکٹ ، والی بال
کے فائنل میچ کھیلے گئے جس میں غلنئی ارباب الیون نے میجر خالف الیون کلب
کو شکست دے کر کبڈی فائنل میں کو اپنے نام کر لیا۔کرکٹ میں ملک سعدکرکٹ
اکیڈمی اور والی بال میں یکہ غنڈ کلب فاتح رہا۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ
پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند ساجد نواز ،فاٹا اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل
سیکرٹری شاہد خان شنواری ، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر نے کھلاڑیوں میں
انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایجنسی میں پہلی بار اس
طرح کی سرگرمیاں پیش کئے جا رہے ہیں۔ جو کو مکمل حوصلہ آفزائی مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے کھیلاڑی اور ٹیم ہمارے ساتھ رجسٹریشن کریں
تاکہ آئندہ کیلئے بڑے بڑے ایونٹ منعقد کئے جائے اور جن کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ
موجود ہے۔ اُس کو آگے جانے کا موقع مل سکے۔
|
|
سپورٹس و کلچر فیسٹیول میں پروگرام کے مطابق ہفتہ کے روز لوئر مہمند کے ہیڈ
کوارٹر یکہ غند ڈگری کالج میں تقریری ، نعتیہ اور ملی نغموں کے مقابلے
منعقد ہوئے ۔ جسمیں مہمند ایجنسی کے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ
لیا اور محکمہ تعلیم حکام کے علاوہ مقامی عمائدین ، والدین اور عام لوگوں
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول یوسف خیل کے قاری
فیاض، یکہ غنڈ ہائی سکول کے فضل واحد اور سبحان خوڑ ہائی سکول کے غبدالعزیز
نے بالترتیب اول ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اور انعامات وصول کیں۔
مدارس کے طلباء میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لئے ہیڈ کوارٹر غلنئی
جرگہ ہال میں دینی طلبائء اور علماء کرام کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب
منعقد ہوئی جس میں طلباء کے مابین حمد و نعت، تقاریر ، اور ملی ترانوں کے
مقابلے ہوئے۔ جبکہ مدارس کے منتظمین علماء نے سکول، مدارس اور حکومت کے
درمیان فا صلے ختم کرنے پر زور دیا۔ دونوں تقاریب میں نمایاں کارکرگی پیش
کرنے والوں میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند وقار علی ، سابقہ ایم این اے مولانا
غلام محمد صادق، ایڈیشنل پی اے عبدالحمید ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تسبیح
اﷲ ،مولانا عبدالحق، ملک محمد علی حلیمزئی، ملک سید احمد صافی، ملک نصرت
ترکزئی اور ملک حاجی احمد خویزئی نے انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیں۔
|
|
ریس کیٹیگری میں ہیڈ کوارٹر تحصیل حلیمزئی خاپخ چوک پوسٹ سے غلنئی سپورٹس
سٹیڈیم تک سات کلو میٹر دوڑ کے مقابلے ہوئے۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی
وقار علی خان، کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل عمر حیدر بخاری اور لیفٹننٹ کرنل
ابراہیم نے میراتھن ریس کے 120 ، سائیکل ریس کے 35 اور گدھا گاڑی ریس میں
حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سٹارٹ پوائنٹ سے روانہ کیا اور غلنئی پہنچنے پر
کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ میراتھن ریس میں فنش لائن کو سب سے پہلے عبور
کرنے والے تحصیل حلیمزئی کے کھلاڑی صبیح اﷲ ملیانو منڈی، تحصیل یکہ غنڈ سے
گدھا گاڑی مقابلے کے سید ولی اور سائیکل ریس میں تحصیل خویزئی کے کامران
خان نے اول پوزیشن حاصل کی۔
|
|
مہمند ایجنسی میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کے زیر اہتمام مشاعرہ بھی
منعقد ہوا جس میں امن اور حب الوطنی کے موضوع پر بہترین منظوم کلام پیش
کرنے اور ادبی خدمات پرمہمان خصوصی شمس بنیری، روخان یوسفزئی، اسرار اتل
اور صدر مجلس پی اے مہمند وقار علی خان نے 60 مقامی شعراء کو ادبی ایوارڈز
2015 دیئے گئے۔۔تقریب کے دوران قبائلی کلاہ لنگی کو خوبصورت اور بہترین
انداز میں پہننے کے مقابلے میں پہلے آنے والے صحافی شاہنواز خان کو تیس
ہزار ، دوسری پوزیشن ملک نثار مومند کو بیس ہزار جبکہ تیسری پوزیشن پر ملک
آیاز خان حلیمزئی کو دس ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ بعد میں لوکل فنکاروں
نے ثقافتی گیت اور رباب منگی کے دلفریب موسیقی پیش کرکے خوب داد سمیٹی ۔
تقریب میں علاقے کے علماء کرام، قبائلی ملکان، نوجوان اور فنکاروں کو مدعو
کیا گیا تھا۔
|
|
اختتامی تقریب غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ویٹ لیفٹینگ ،رسہ
کشی، منہ سے گاڑی کو کھینچنا،جیولن تھرو، کتوں کا ریس ، ون لیگ ریس اور پی
ٹی شو کے فائنل مقابلے ہوئے ۔ اور خٹک ڈانس ، محسود ڈانس ، کیٹل شو، اور
سکولوں کے پی ٹی شو بھی پیش کئے گئے ۔ جس سٹیڈیم میں موجود مختلف علاقوں سے
آئے ہوئے ہزاروں تماشائیوں نے دل کھول کر داد دی۔ ۔ اس ثقافتی میلے میں خٹک
ڈانس کیٹل شو، ہارس اینڈ ڈاگ ریس اور سکول طلباء کے پریڈ پیش کئے گئی۔ اور
غیر سرکاری تنظیموں ISLAH, HUJR, RLCIP ، ساؤتھ ایشین پارٹنر شپ ، نیشنل بک
فاؤنڈیشن اور دیگر نے علاقائی رنگ ، فن و ثقافت ، موسمی سبزیوں اور پھلوں ،
اور خواتین کے دستکاری کی نمائش کے لئے سٹال لگا رکھے تھے اور سٹیڈیم کی
تزئین و آرائش کر رکھی تھی جس میں ہزاروں شرکاء تماشائیوں نے بھر پور
دلچسپی لی اور ایسی سرگرمیوں کے انعقاد پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
میلے کے اس اختتامی تقریب میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں پی اے مہمند،
کمانڈنٹ ایم آر اور دیگر پولیٹیکل و سکیورٹی حکام نے موٹر سائکلیں ،
سائکلیں، موبائل سیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیں۔ علاقے کے عوام نے مختصر
وقت میں اتنے بڑے کھیل و ثقافت میلے کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور
امید ظاہر کی کہ آئندہ کے لئے اس طرح کے مثبت سرگرمیوں میں قبائلی مشران،
فلاحی و صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو بھی اعتماد میں لیکر مزید بہتر
بنا یا جائیگا۔ تاکہ مہمند ایجنسی میں امن اور بھائی چارے کا یہ سفر جاری و
ساری رہے۔
|