نوجوانوں کا عزم ۔۔۔۔۔پیام امن و استحکام وطن
(Tanveer Awan, Islamabad)
پاکستان میں قیام امن و استحکام کے لیے نوجوانوں کا کردار ناگزیر ہے۔ |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وطن عزیز پاکستان مسلمانان عالم کے لیے رب العالمین کا عظیم تحفہ ہے،تحریک
پاکستان میں جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے فعال کردار
ادا کیا ،وہاں نوجوانوں کے جوش وجذبہ اور ولولہ انگیزی نے تحریک پاکستان کو
کامیابی سے ہمکنار کیا ،علامہ محمد اقبال ؒ کے شاہین اور قائداعظم ؒ کی
امنگوں کے ترجمان ،متدین و نظریہ پاکستان کے علمبردار نوجوان ہی انتشار
وافتراق اور دہشت و وہشت کے اس دور میں وطن عزیز کو مستحکم اور پرامن بنا
سکتے ہیں۔
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گزشتہ چودہ سال سے دینی و عصری تعلیمی
اداروں میں یکساں نظریاتی محنت کرنے والی مقبول طلبہ تنظیم ہے،جو تعلیمی
اداروں میں طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے ،سماج میں ملاں و مسٹر کی تفریق کو
ختم کرنے اور ان دونوں طبقات میں پائے جانے والی دوری کو ختم کرنے،اسلامی و
مشرقی روایات کے فروغ،نظریہ پاکستان کے مطابق طلبہ میں نظریاتی محنت کرنے
اوراستحکام پاکستان کے لیے طلبہ کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں فروغ دینے
کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،یہی وجہ ہے ایم ایس او پاکستان کوقومی و بین
الاقوامی علمی ،صحافتی،سماجی اور سیاسی شخصیات کی سرپرستی اور اعتماد حاصل
ہے۔
11جنوری ک2016ءکومسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے اپنا 15واں یوم تاسیس
بعنوان" پیام امن و استحکام وطن" منایا ،اس موقع پر ملک بھر میں پیام امن و
استحکام وطن کے عنوان سے سیمینارز اور کنونشن منعقد کئے گئے،مرکزی پروگرام
کا انعقادنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا گیا ، جس میں دینی و عصری
تعلیمی اداروں کے طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پیام امن و استحکام وطن سیمینار سے سابق
وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیرسردار عتیق احمد،معروف مذہبی
سکالرچیئرمین مدارس فاؤنڈیشن پاکستان مولانا عبدالقدوس محمدی،چیئرمین تحریک
نوجوانان پاکستان عبداللہ گل،ایڈوکیٹ حافظ مظہر جاوید، ناظم اعلیٰ ایم ایس
او پاکستان محسن خان اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے مسلم سٹوڈنٹس
آرگنائزیشن پاکستان کی مثبت سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری امیدیں
ایسے ہی باہمت اور محب وطن نوجوانوں سے وابسطہ ہیں۔مہمان خصوصی سابق وزیر
اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کا
استحکام کشمیری عوام کو بہت عزیز ہے ، واحد اسلامی ایٹمی ملک ہونے کی وجہ
سے پاکستان اسلامی دنیا میں غیر معمولی حیثیت رکھتا ہے،قیام پاکستان کے
پیچھے ایمان کی طاقت ہے،نظریہ پاکستان ہی استحکام پاکستان کا ضامن
ہے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور نظریاتی نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔
معروف مذہبی سکالر اور چیئرمین مدارس فاؤنڈیشن پاکستان مولانا عبدالقدوس
محمدی نے کہا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی امانت ہے ،قیام پاکستان کی طرح
استحکام پاکستان میں فعال کردار اد ا کرتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ 15 سال
سے اسلام ،پاکستان ، تعلیم ،نظریہ پاکستان اور مشرقی تہذیب کی خدمت مسلم
سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا بہت بڑا اعزاز ہے۔موجودہ دور میں سب سے
زیادہ ذمہ داریاں نوجوانوں پر ہیں ،ہم اتحاد واتفاق سے قیام پاکستان کا
مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ایڈوکیٹ حافظ مظہر جاوید سابق ناظم اعلیٰ ایم ایس او
پاکستان نے پیام امن و استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ایم ایس او پاکستان کا پیغام تعمیر وطن،امن اور سلامتی کا فروغ دیناہے،ایم
ایس او کا ماٹو آئین پاکستان کے عین مطابق ہے کہ حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ کی
ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابر ین میں سے مولانا شبیر احمد عثمانی ؒ کی
مرتب کردہ قرارداد مقاصد ہی آئین پاکستان کی بنیاد ہیں،اس ملک میں امن
کاقیام اوراستحکام ہم نوجوان ہی لائیں گے،ایم ایس اوپاکستان کا کارکن اس
عظیم مقصد کے لیے جدوجہد اور مثبت کردار اداکرتا رہے گا۔
مرکزی ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محسن خان نے خطاب کرتے
ہوئے شرکاء سیمینار سے کہا کہ ہم آج مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے
15ویں یوم تاسیس کے موقع پر جمع ہیں ، آج نہایت خوشی و مسرت کا دن ہے،دینی
و عصری تعلیمی اداروں میں نظریہ پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے فکری
جدوجہد کرتے ہوئے ہمیں 14 سال مکمل ہو چکے ہیں،ہم نے تعلیمی نظام سے طبقاتی
تفریق کو ختم کرنے،ملاں و مسٹر کے درمیاں حائل خلیج کو ختم کرنے ،اسلامی
ومشرقی روایات و نظریات کے تحفظ اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے طلبہ
میں مثبت اور مؤثر انداز میں جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔قائد طلبہ نے کہا کہ
ہم تحفظ حرمین شریفین کے لیےحکومت و افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے
ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس پر مسرت موقع پر ہم کچھ عرصہ پہلے وفات پانے
والے نائب ناظم ایم ایس اوپاکستان چودھری قمرالزمان چڈھرمرحوم کو نہیں بھول
سکتے ،جن کی سوچ و فکر اور محنت سے آج ہم اس مقام پر کھڑ ے ہیں۔
پیام امن و استحکام وطن سیمینار کے اختتام پر ایم ایس او اسلام آباد کے
ناظم سردار عبداللہ خالق نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور اس موقع
پر چودھری قمر الزمان مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔
|
|