کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست۔۔۔۔۔؟

 بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کے پر بے رحمی سے نوچ لیے،بنگلہ دیش کے ہاتھوں 5وکٹ کی شکست نے رسوائی اور ایک عبرتناک داستان رقم کر دی ،گرین شرٹس ایشیا کپ کی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ،شاندار پرفارمنس نے میزبان سائیڈ کو فائنل میں پہنچا دیا ،اعصاب کو کنڑول میں رکھتے ہوئے 130رنز کا ہدف 5وکٹوں پر حاصل کر لیا ، اتوار کو پہلا ایشیا ٹی ٹونٹی کپ کا فائنل بھارت اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان ہوگا، مین آف دی میچ سومیا سرکار نے48اور محمود اﷲ نے22رنز بنائے ،محمد سمیع نے سیکند لاسٹ اوور میں دو نو بالز کروا کر 15دے کر حریف سائیڈ کا کام آسان کر دیا ،محمد عامر نے دو وکٹ لیں،پاکستان ٹیم کو شکست دے کر بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کے فائنل میں اب بھارت سے مقابلہ ہو گا ،ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہونے والے گرین شرٹس کا اب سری لنکا سے رسمی مقابلہ ہے کیونکہ وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے ،گزشتہ میچوں کی طرح اس بار بھی ابتدائی بلے بازوں نے ناقص کھیل پیش کیا اور 28رنز پر 4وکٹ پویلین لوٹ چکے تھے ،سرفراز احمد نے 58اور شعیب ملک نے41رنز بنائے ،خرم منظور1،محمد حفیظ نے2عمر اکمل نے4جبکہ شاہد خان آفریدی نے صفر پر آؤٹ ہوئے،کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم نے بہت زیادہ غلطیاں کیں ،ورلڈ ٹی ٹونٹی کا نے حد سخت گروپ ہے کچھ خاص کر کے دکھانا ہو گا انہوں نے بھارت اور بنگلہ دیش کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد پیش کیں ،ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کو بے شمار مواقع دئے مگر اب وہ کیا کر سکتے ہیں ہفتے کو سری لنکا سے میچ جیت کر تیم کا میگا ایونٹ سے پہلے مورال بلند کریں گئے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے میچ میں کئی مشکل مراحل آئے مگر بنگلہ دیش نے دباؤ میں بھی عمدگی سے کھیلا اور اب فائنل بھی پریشر کا حامل ہو گا ،اب اس کے سوا کیا کہہ سکتے ہیں کہ کوئی بات نہیں شاہ سوار ہی گرتے ہیں اور ایسے شاہسوار تو بہت ہی تعریف کے قابل ہوتے ہیں جو بار بار گریں اور گرنے سے بھی کچھ نہ سکھیں،اب ہمت نہ ہاری جائے اور ٹی ٹونٹی درلڈ کپ کی تیاری کرنی چائیے جو 08مارچ سے بھارت میں شروع ہو رہاہے،ہیڈکوچ وقاریونس کا کہنا تھا کہ انہیں یہ غم کھا ئے جار ہا ہے کہ ٹاپ آرڈر کیوں نہیں چل رہا یو اے ای اور اب بنگلہ دیش کے خلاف اوپنرز نے پویلین لوٹنے میں جلدی کی ،ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف اور اب فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ ٹاپ آرڈر اور اوپنرز کے نہ چلنے پر پریشر مڈل آرڈر پر آنے سے اسکور کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز میں اوپنرز اگر جم کے نہ کھیلے تو میچز جیتنا مشکل ہو گا ، ،پاکستانی کپتان شاہد آفریدی ٹاپ آرڈر کی لو پرفارمنس پر دلبرداشتہ ہو گئے انھوں نے کہا کہ پاور پلے میں اتنی وکٹیں گنوا کر اچھا ٹوٹل نہیں دیا جا سکتا ہے ،بلے بازوں کوبنگلہ دیش کے بلے بازوں سے سبق سیکھنا چائیے ،جبکہ بنگلہ دیش کے کپتان نے بھی محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ان کا کہنا ہے کہ پیسر نے ایک آسان ہدف بھی مشکل بنا دیا ،اس پچ پر کم از کم اسکور 140بھی مناسب اسکور تھا اور جس طرح پاکستانی باؤلزز نے گیند بازی کی تھی میچ کو جیت کی طرف لایا جا سکتا تھا مگر اتنا کم اسکور باوئلزز نے اس کے باوجود بنگلہ دیش کھلارڑیوں کے لئے مشکلات پیدا کیں ، بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پورے پاکستانی کیمپ پر گبھراہٹ طاری رہی ،کھلاری دباؤ کا شکار نظر آئے ،ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاک بھارت میچ کھٹائی میں پڑ گیا وزیر اعلی ہماچل پردیش نے میچ کسی اور ریاست میں منتقل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ،پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے خدشات کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے یقین دہانی کرائی ہے کہ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان اور بھارت کا میچ19مارچ کو دھرم شالا میں شیڈول ہے ،اس سے پہلے ہماچل پردیش کی حکومت پاک بھارت میچ کی میزبانی سے انکار کیا تھا ،وزیر اعلی ویر بہادر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو بزریعہ خط لکھ کر بتا دیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کو سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے ہیں ،بھارت میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مقابلے 8مارچ سے شروع ہو نگے ،دھرم شالا ایک پہاڑی مقام ہے جس کی وجہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور بھارتی کر کٹ بورڈ کے ممبر انور راگ ٹھاکر نے ہیاں پر میچ رکوایا تھا تاہم ہماچل پردیش حکومت کانگریس کی ہے جس کی وجہ سے دونوں پارٹیوں میں پاک بھارت میچ رکوانے کے لئے پوائنٹ اسکورنگ جاری ہے ،وزیر اعلی ہماچل پردیش ویر بہادر سنگھ پہلے ہی پاک بھارت میچ کے حوالے سے بہانوں سے کام لے رہے تھے اور میچ کو کسی اور ریاست منتقل کرنے کی بات کرتے رہے ہیں ،دوسری طرف چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش سے ملنے والی دھمکیاں داخلی سیاست کا حسہ ہے ،توقع ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے قومی ٹیم کی سیکورٹی اور شائقین کرکٹ کے ویزوں اور ٹکٹوں بارے تفصیلات طلب کی ہیں ،جو ایک دو روز میں مل جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ششانک منوہر سے بھی بات ہوئی ہے جن کا کہنا ہے کہ ویزوں اور ٹکٹوں کا معاملہ انورراگ ٹھاکر دیکھ رہے ہیں ،چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا پہلا میچ کولکتہ میں ہے جو کافی دور ہے جبکہ دھرم شالا اور موہالی میں شائقین آرام سے میچ میں شرکت کر سکیں گے،کیونکہ یہ علاقے کافی قریب ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سیکورتی تحفضات کے حوالے سے آئی سی سی اور حکومت کو ااگاہ کر دیا ہے جبکہ پاکستانی حکومت نے ہمیں جانے کی اجازت دے دی ہے اور اب وہ اپنا فیصلہ تبدیل بھی نہیں کرے گی ،چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کی کانگریس کی دھمکیاں ان کی اندرونی سیاست کا حصہ ہے عین ممکن ہے کہ اگر اس وقت کانگریس کی حکومت ہوتی تو بی جے پی یہی کام کر رہی ہوتی ،دوسری طرف سابق کپتان انظمام الحق نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی کھلاری سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں اب ان کو دوسرا موقع دیا جانا چائیے ،میرا ماننا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی سزا پوری ہونے کے بعد تو زندہ رہنے کے لئے کھیلنے اور سب کچھ کرنے کا حق رکھتا ہے ،محمد عامر کی بھارت کے خلاف باؤلنگ سپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا صلاحیت باؤلر ہے،بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف اس کی باؤلنگ تباہ کن تھی،دیگر باؤلرز نے بھی اچھی باؤلنگ کی مگر عامر کا اسپیل تباہ کن تھا،دوسری طرف آل راونڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ویرات کوہلی ،شاہد خان آفریدی اور شین واٹسن کے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ،ملک نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارت کے خلاف شاندار نصف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا،آفریدی اور واٹسن نے مشترکہ 1315,1315رنز بنا رکھے تھے ،جبکہ کوہلی نے1217رنز بنائے ،ملک نے 73میچز میں 1378رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں -
Dr M.Abdullah Tabasum
About the Author: Dr M.Abdullah Tabasum Read More Articles by Dr M.Abdullah Tabasum: 24 Articles with 16152 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.