کتب خانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے شہید ملت گرلز کالج میں لائبریری ڈے کا انعقاد
(Hafeez Khattak, Karachi)
|
کراچی۔ شہید ملت گورنمٹ ڈگری گرلز کالج
عزیز آباد میں کتب خانے کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے کالج میں
میں قائم لائبریر ی کی انچارج مہرین نازاور دیگر اساتذہ کرام پروفیسر مبینہ
اور پروفیسر سعدیہ نے لائبریری ڈے کے عنوان سے تقریب منعقد کی ۔ جس میں
اساتذہ کے ساتھ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔طالبا ت میں کتابوں کی
جانب رجحان میں اضافہ کرنے کیلئے طالبات نے تقاریر ، نظمیں اور ڈرامے پیش
کئے ۔ اس دوران طالبا ت میں لکھنے کی صلاحیت کو بڑھانے مطالعے کی کمی اور
موجودہ کتب خانوں کا حال کے موضوع پر نویسی کا بھی مقابلہ ہوا ۔تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے کتاب کی اہمیت اور مطالعے کو بڑھانے کیلئے طالبات
کے سامنے مختلف تجاویز رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کہ جہاں
پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی ترقی کی رفتار میں بہت تیزی ہوئی ہے اس کی وجہ
سے کتابوں کی اہمیت میں کمی واقع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب
بھی انسان کا کتاب سے تعلق قائم رہا ہے اور بڑھتا رہے اس کے نتیجے میں وہ
کامیابی کے ساتھ کارہائے نمایاں سرانجام دیتا رہا ہے۔ تاہم موجودہ دور میں
کتاب کی اہمیت کو کم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم وہ اﷲ
کی کتاب ہے کہ جس سے زندگی کیلئے راہ عمل موجود ہے تاہم اس وقت قرآن کو صرف
برکتوں کیلئے ہی استعمال کیا جاتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اﷲ کی
کتاب کا معالعہ بڑھانے کے ساتھ دیگر کتابوں کے مطالعہ بھی بڑھایا جائے اور
معالعے کیلئے بہترین جائے وقوع کتاب خانہ ہی ہوتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر
نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات کالج کی پروفیسرز نے تقسیم
کئے ۔ اس دوران کتابوں کے متعدد اسٹال بھی لگائے گئے جس سے طالبات اور
اساتذہ مستفید ہوئے ۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔ |
|