تعلیم انسان کو بہترین زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہے

علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان (مرد اور عورت ) پر فرض ہے یہ وقت کا تقاضا ہے کہ عورتیں بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں اسلئے کہ تعلیم انسان کو بہترین زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہے دنیا کی عظیم المرتبت شخصیات نے خواتین کے مرتبہ کو سمجھا اور ان کا احترام کیا ،نبی کریم کا ارشاد ہے کہ ماں کے مدموں تلے جنت ہے یہ سچ ہے کہ عورت کو دنیا میں مختلف کردار نبھا نے ہوتے ہیں کبھی ماں بن کر تو کبھی بہن کی صورت میں کبھی بیوی کے روپ میں اور کبھی بیٹی بن کر ان تمام مدارج میں اس کے ذمہ داریاں بھی بدلتی رہتی ہیں اسے نئے نئے حالات سے دوچار ہو نا پڑتا ہے ان تمام مدراج سے کامیابی کے ساتھ گزرنے کے لئے عورت کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے اگر عورت علم او ر انسانیت سے عاری ہوتو اس کی موجود گی اچھے خاصے گھر کو جہنم میں تبدیل کرسکتی ہے اور اس کا اعلیٰ کردار پورے خاندان کے لئے نعمت اور برکت ثابت ہو سکتا ہے اس معاملہ میں تعلیم موثر کردار اد ا کرتی ہے ہمارے عہد میں جو سماجی مسائل اور بہروپ جنم لے رہے ہیں خوا ہ وہ کسی مذہب و ملت سے تعلق رکھتے ہوں اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں کی تعلیم و تربیت میں کہیں نہ کہیں کوئی خامی ضروری رہ گئی تھی انسان صحیح تعلیم کے بعد ہی انسان بنتا ہے ورنہ تعلیم اس کیلئے الزام بن کر رہ جاتی ہے ۔تعلیم و تربیت کی ضرورت ہر دور میں محسوس کی جاتی رہی ہے دور جدید کے تناظر میں دیکھا جائے تو اس کی ضرورت اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا آج دنیا جس برق رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کررہی ہے اس سے اہل علم بخوبی واقف ہیں نئے نئے علوم کے ساتھ ہی تحقیق و تدوین کا کا م بھ اس قدر تیز رفتاری سے جاری ہے کہ دنیا انگشت بدنداں ہے مسلمانوں پر علم کا حاصل کرنا فرض قراردیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ طلوع اسلام کے بعد مسلمانوں نے مختلف میدانوں میں جوکا رہائے نمایا ں انجام دئے وہ تاریخ کے صفحات پر رقم ہیں ۔ اسلام نے دیگر شعبوں کی طرح حصول علم کے معاملہ میں مردوزن کے مابین کوئی تفریق نہیں گی ، نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے ، اس معاملہ میں دینی و دنیا وی علوم کی بھی تخصیص نہیں رکھی گئی مسلمان برائیوں سے محفوظ رہے اس لئے مسلمان کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ برائیوں سے بھی آگاہ رہے ۔
MD Mushahid Hussain
About the Author: MD Mushahid Hussain Read More Articles by MD Mushahid Hussain: 19 Articles with 27066 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.