دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑاٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹاکرا آج ایڈن گارڈن میں سجے گا
(Muhammad Riaz Prince, Depalpur)
پاکستان بمقابلہ بھارت
|
|
دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج کولکتہ
کے ایڈن گارڈن میں سجے گا۔پاک بھارت ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ میچ آج کولکتہ
کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کا سب سے
بڑا ٹاکراشام سات بجے دیکھ سکیں گے ۔ شائقین کر کٹ یہ میچ دیکھ کر بہت ہی
لطف اندوز ہوں گے ۔کبھی چھکے تو کبھی چوکے برسیں گے ۔ تماشیوں کو دل تھام
کر یہ میچ دیکھنا ہو گا۔کبھی دل ڈوبیں گے تو کبھی شائقین کرکٹ چوکوں اور
چھکوں کی برسات سے ناچیں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پہلے دھرم شالہ
اسٹیڈیم میں ہو نا تھا مگر سیکورٹی کی وجہ سے اس کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن
میں تبدیل کر دیاگیا ۔پاکستانی ٹیم کے جذبے بلند ہیں ۔ پاکستانی ٹیم نے سپر
ٹین مرحلہ کا آغاز بنگلہ دیش کو 55رنز سے شکست دے کر کیا۔بنگلہ دیشن سے
اچھے مارجن کی جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور پاکستان کے
طوفانی کپتان شاہد خاں فریدی کا فارم میں آنا سب سے بڑی خوشی ہے ۔اور دوسری
طرف بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ سے شکست کھا کر پریشانی میں گھری ہوئی ہے ۔جس کا
فائدہ پاکستانی ٹیم کو ضرور ہو گا ۔اگر پاکستانی اوپنرز نے پہلے 6اوورز میں
اچھی کارکردگی دیکھائی تو جیت پاکستان کی ہو گی ۔پاکستانی ٹیم اس وقت دونوں
فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دیکھا رہی ہے ۔پاکستان کا بولنگ اٹیک اس وقت دنیا
کا سب سے بہترین بولنگ اٹیک ہے اور بیٹنگ بھی کسی سے کم نہیں اگر احمد
شہزاد اور شرجیل خاں کچھ دیر کلیز پر رک گے تو رنزوں کے ڈھیر لگا دیں گے
۔بھارت کی ٹیم اس وقت بیٹنگ میں سب سے اچھی ضرورہے مگر اس کو اپنے ہو م
گراؤنڈ میں کروؤڈ کا سامنہ بھی کرنا پڑے گا جس سے بھارتی ٹیم کو کھیلنا
مشکل بھی ہو سکتا ہے ۔اور اگر بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ کا Advantag ایدوانٹیج
لے گی تو پھر اس کا مقابلہ کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ مگر اس وقت بھارتی
ٹیم ایک شکست کے بعد دباؤ کا شکار ہے جس کا فائدہ پاکستان کو ضرور ہو
گا۔اور پاکستانی ٹیم کے جیتنے کے روشن امکانات ہوں گے ۔ٹاپ آرڈر اور شاہد
خان آفرید ی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہو گئی ۔محمد عامر کی وجہ سے پاکستان
کا بولنگ اٹیک بھی س بہتر ہو گیا ہے ۔محمد عامر بھارتی بیٹسمین کے لئے ایک
مہرہ ثابت ہوں گے ۔اگر بھارت کے خلاف مڈل آرڈر اچھا اسٹارٹ دے گئی تو ہم
کامیاب ہو سکیں گے ۔پاکستانی قائد کو اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے سر انجام
دینا ہو گی اور بھارت کے خلاف مزید اپنی کارکردگی کو ثابت کرنا ہو گا۔
پاکستانی ٹیم کو بھارت سے جیت کرثابت کرنا ہو گا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں
اور ورلڈ کپ میں شکست کو جیت میں بدلنا ہو گا ۔شائقین کرکٹ اور پاکستانی
قوم اپنے ہیروز کے لئے دعا گوہیں ۔انشاء اﷲ پاکستان اس بار بھارت کو شکت دے
کر کامیاب ہو گا ۔ |
|