پاکستان کی انڈیا سے ہار کی بنیادی اور سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ورلڈ کپ میں انڈیا سے میچ ہار گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی ورلڈ کپ میں انڈیا کی کرکٹ ٹیم سے میچ نہیں جیت سکی۔ ہر بار پاکستان کرکٹ بورڈ، آفیشلز ، کپتان اور کھلاڑیوں کی طرف سے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے ہیں اوتر ہر بار قوم کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بار بھی تاریخ بدلنے کے دعوے کئے گئے اور انڈیا کا پہلا میچ ہارنے اور اپنا پہلا میچ جیتنے کے بعد اور زیادہ توقعات وابستہ کر لی گئی۔ لیکن ہمیشہ کی طرح تمام توقعات اور امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم انڈیا سے میچ نہ جیت سکی۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں ج ن کی وجہ سے شکست کو سامنا کرنا پڑا۔

ایک اہم اور بڑی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ میچ کا فیصلہ گرائونڈ سے باہر ہوتا ہے اور کرکٹ ٹیم کو میچ ہارنے پو مجبور کیا جاتا ہے۔

دوسری وجہ وہاں کے مسلمانوں کا تحفظ کرنا ہے کہ دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر آپ میچ جیتے تو انڈیا میں مسلمانوں کا جینا حرام کر دیا جائے گا اس لئے میچ ہارا جاتا ہے-

تیسری وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کھلاڑیوں نے میچ فکس کر لیا-

درج بالا وجوہات کے علاوہ کبھی بائولنگ کو اور کبھی بیٹنگ کا شکست کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے لیکن درج بالا تینوں وجوہات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پہلی بار پاکستان کی انڈیا سے شکست کی حقیقی اور بڑی وجہ سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ انڈیا کو دیا جانے والا ٹارگٹ پاکستانی بائولرز نہیں بچا سکے اور انڈیا نے تین وکٹیں جلدی گرنے کے باوجود ٹارگٹ پورا کر لیا۔
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 169054 views I live in Piplan District Miawnali... View More