ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ3اکتوبر2016 کو اپنی تمام تر
رنگینیوں ،ہنگامہ خیزیوں اور ٹیموں کی معر کہ آرائی کے بعد ایک نئے ریکارڈ
کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور بہت سی تلخ و شیریں یادیں شائقین کرکٹ کے
لئے چھوڑ گیاویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل
میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی 2016میں ویسٹ
نذیز کی ٹیم پرقسمت کی دیوی مہربان رہی اس نے چار ماہ کے دوران آئی سی سی
کے تین بڑے ایونٹ جیت کر کامیابیوں کی ہیٹرک مکمل کر لی ویسٹ انڈیز کی ٹیم
نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت کر ایک ریکارڈ قائم کردیا یہ دن ویسٹ انڈیز کی جیت
کا دن تھا اسی روزویمنزکرکٹ ٹیم نے بھی آسٹریلا کی کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر
کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ویسٹ انڈیز مین
اوروویمنزکرکٹ ٹیموں نے ایک ہی روز کرکٹ کے دو ورلڈ کپ جیت کر ایک نیا
عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے2016 ویسٹ انڈیز کی کامیابیوں کا سال ہے ویسٹ
انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا تیسری مرتبہ
ورلڈ کپ فائنل جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا اس میں ایک دلچسپ بات یہ بھی
ہے کہ دو ماہ قبل ویسٹ انڈیز کی انڈر 19کرکٹ ٹیم نے بھارت کی ٹیم کو فائنل
میں ہراکر انڈر 19ورلڈ کپ کافائنل جیت لیا تھا یوں فتح کی دیوی ویسٹ انڈیز
پر مہربان نظر آتی ہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم
نے اپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 155رنز بناسکی اس میں روٹ کے
54بٹلر36 اور ویلی کے21رنز قابل ذکر ہیں اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم
نے مقررہ ہدف19.4اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر161رنز بناکر فائنل اپنے نام
کرلیا ویسٹ ایڈیز کی ٹیم کو آخری اوورز میں جیتنے کے لئے 19رنز درکار تھے
انگلینڈ کی ٹیم جیت کے قریب تھی اور اس کے کھلاڑی جیت کا جشن منانے کے لئے
تیار تھے لیکن کہتے ہیں کہ کرکٹ اتفاقات کا کھیل ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم
نے وہ کر دکھایا جو ناممکن تھا شیر کے منہ سے نوالہ چھیننے والی مثال قائم
کردی آخری اوورز میں19رنز بنانے کے لئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی برائتھ وائٹ
کریز پر تھے اور انگلینڈ کی طرف سے باؤلر بین سٹوکس آخری اوور کرنے کے لئے
آئے تو پھر ویسٹ انڈیز کے بلے بازبرائتھ وائٹ نے اس کی چار گیندوں پرمسلسل
چھکے لگاکر ناممکن کوممکن کر دکھایا انگلش ٹیم کے باؤلر بین سٹوکس چار
گیندوں پر مسلسل چھکے کھانے کے بعد وکٹ پر سر پکڑ کر بیٹھ گئے تو اس کے
ساتھیوں نے اس کو تسلی دیکر اٹھایا برائتھ وائٹ مسلسل چار گیندوں پر چھکے
لگانے والے پہلے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بن گئے کرکٹ کی تاریخ میں کوئی بھی
ٹیم ایک سال میں تین آئی سی سی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی یہ منفرد ریکارڈ ویسٹ
انڈیز کے حصے میں آیا ہے اس کے علاوہ ایک اور ریکارڈ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے
بنایا ہے انگلینڈ کی ٹیم تین مرتبہ آئی سی سی ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کے مد
مقابل آئی تینوں مرتبہ اس کو شکست کا سامنا کر نا پڑا ورلڈ کپ 1979میں
چیمپئینزٹرافی 2004اور ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی ،2016میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے
کامیابی حاصل کی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے
کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعات میں الجھنے کے باوجود
آئی سی سی کے تین بڑے ٹورنامنٹ کو جیت لیا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ
تنازعات کے باعث کئی سینئرز کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کردیا گیا اس کے
باوجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے جبکہ پاکستان کرکٹ
ٹیم کے کھلاڑی کرکٹ بورڈ کنٹریکٹ اور مراعات حاصل کرنے کے باوجود ایشاکپ
اورٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں عوامی خواہشات کے مطابق کارکردگی نہ دے سکے
جوکہ کسی بھی کے عہدے داروں اور کھلاڑیوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے |