24جنوری2016ء کو ایم وے سنٹر،آورلینڈو،
فلوریڈا،امریکہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل ایونٹ کے تحت ریسلنگ کے
مقابلے ہوئے۔ جس میں پہلا ڈبلیو ڈبلیو ای یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمئین مقابلہ
کالیسٹو نے البررٹو ڈیل رِیوکو ہارا کر جیت لیا۔دوسر مقابلہ ا ٹیگ ٹیم
چیمئین شپ کیلئے تھا جو نیو ڈے نے دی اُوسوس کو ہارا کر اپنے پاس ہی
رکھا۔انٹر کونٹی نینٹل چیمئین شپ لاسٹ مین اسٹینڈنگ میچ ڈین امبروز نے کیون
اوون کو ہارا کر جیت لیا۔
آخر میں تھا رائل رمبل یعنی 30 سُپرریسلرز کا رِنگ میں ورلڈ ہیوی ویٹ
چیمئین شپ کیلئے مقابلہ۔جس میں ہر90 سکینڈ بعد ایک نئے ریسلر نے اندر آنا
تھا۔ چاہے پہلوں میں ابھی کوئی فیصلہ نہ ہوا ہو۔ ریفری رِنگ سے باہر نیچے
کھڑا ہو تا ہے۔کیونکہ یہ صرف ایک اصول پر لڑا جاتا ہے اور وہ ہے " ریسلر کو
شکست دینے کیلئے رسیوں کے اُوپر سے رِنگ سے باہر پھینکنا" ۔ لہذا اس دفعہ ر
ائل رمبل 2016ء میں حصہ لینے والے 30ریسلرز میں سے سب سے پہلے رِنگ میں
داخل ہونے والا 2015ء کا ورلڈ ہیوی ویٹ چیمئین رومن رینزتھا۔ جو گزشتہ سال
کا رائل رمبل کا فاتح بھی تھا۔
رومن کے مقابلے میں آیا روسیف۔جس نے چند سیکنڈ میں رومن کو رسیوں کے درمیان
میں سے باہر تو پھینک دیا ۔لیکن پھر رومن واپس رِنگ میں آیا اور اُس نے
روسیف کو اُٹھا کر باہر پھینک دیا۔ اگلا ریسلر تھا اے۔جے اسٹائل جس نے
آتاہی رومن پر وار کیا اور اگلے 90سکینڈ تک دونوں یہی کوشش کرتے رہے کہ
دوسرے کو رِنگ کی رسیوں سے اُٹھا کر باہر پھینک دیا جائے کہ90سکینڈ گزر گئے
اور رائل رمبل کے اصول کے مطابق اگلے ریسلر کے اندر آنے کا وقت ہو گیا۔
ٹیلر بریز تھا دوسرا ریسلر جسکو رومن اوراسٹائل نے 90سکینڈ سے پہلے ہی باہر
پھینک دیا اور اب آیا کرٹس ایکسل ۔وہ دونوں کے مقابلے میں بہت اُچھلا کودا
اور مقابلہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی باہر۔6واں تھا کرس جیریکو۔ایک چاک
و چوبند ریسلر جو دونوں کے مقابلے میں ڈٹ گیا۔90سکینڈ پورے ہوئے ااور اگلا
تھا مشہورِ زمانہ ریسلر کین۔چاروں میں دلچسپ مقابلہ ہو رہا تھا اور کین
اپنی جسمانی صلاحیت کا پھر پور مظاہر ہ کر کے فی الوقت سب پر حاوی تھا کہ
اگلے ریسلر کے آنے کا وقت ہو گیا۔گولڈ سٹ اور پھر رے بیک،کوفی گنگسٹن
اورٹائٹس او نیل بالترتیب 90,90سکینڈ بعد آتے رہے اور 8ریسلر ز رِنگ میں
اکٹھے ہو کر ایک دوسرے پر زور آزمائی کرتے رہے رہے لیکن رِنگ سے باہر جا کر
کوئی بھی نہ گِرا۔
رائل رمبل اپنی دلچسپی کے ساتھ جاری تھا کہ ٹائٹس او نیل نے گولڈسٹ کو باہر
پھینکا۔ 12ویں نمبر پر آنے والے آر۔تُرتھ نے کہیں سے دوطرفہ سٹینڈ والی
سیڑھی پکڑی اور رِنگ کے اندر لا کر ایک نیا تماشہ لگاتے ہوئے اُس پر چڑھ
گیا لیکن اگلے ہی لمحے ریسلرز نے اُس کو نیچے اُتار کے ایک دو مکے داغے اور
کین نے اُسکو اُٹھا کر رسیوں کے اُوپر سے باہر پھینک دیا۔دوسری طرف کرس
جیریکو جو کافی دیر سے رِنگ میں تھا اور ہر آنے والے ریسلر کا مقابلہ بھی
کر رہا تھا نے کوفی گنگسٹن کو مقابلے سے باہر کر دیا۔ نیا جو آیا وہ تھا
لیوق ہارپر۔
رائل رمبل کے ریسلنگ کے مقابلے رِنگ میں جاری تھے کہ ایک ریسلر نے رومن
رینز کو رسیوں کے پاس پھینکا تو باہر کھڑے لیگ آف نیشن ٹیم کے ریسلرز جن
میں روسیف اہم تھا نے رومن کوباہر کھینچ کر انتہائی تشدد کیا جس کے بعد
رومن کو ا ندر پویلین میں لے گئے۔ بلکہ اُس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کا مالک میک
مین جو بذاتِ خود1998ء کا رائل رمبل چیمپئین رہ چکا ہے نے بھی اصولوں کی
خلاف ورزی پر احتجاج نہیں کیا۔اس دوران اور بعدازاں رِنگ کے ا ندر آنے والے
ریسلرز 14ویں سے 22ویں تک بالترتیب سٹار ڈسٹ،بِگ شو،نیول،براؤن
سٹرامین،کیون اوونز،ڈین امبر روز،سامی زین، ایرک روون اور مارک ہنری تھے۔
رِنگ سے باہر پھینکا گیا: بِگ شو کے ہاتھوں رے بیک اور ٹائٹس او نیل،پھر
براؤن سٹرامین نے بِگ شواور کین،سامی زین کو رِنگ سے باہر پھینکا۔ساتھ میں
رِنگ میں موجودریسلرز کی مدد سے 22ویں نمبر پر آنے والے مارک ہنری کو
فوراًہی باہر نکال دیا۔کیون اوونز نے اے جے سٹائل کو گھر واپس بھیجا۔
14ریسلرز شکست کھاچکے تھے اور رومن تشد د کی وجہ سے باہر تھا ۔اب 7اند ر
تھے اور 23ویں نمبر پر آنے والا تھاایک بہت بڑا نام بروک لیسنر۔بس اب وہ
تھا سب پر حاوی۔رِنگ میں موجود ریسلرز کومار رہا تھا اور اِدھر اُدھر پھینک
رہا تھا ۔اس دوران 24ویں سے 29ویں نمبر تک اندر آنے والے ریسلرز جیک
سواگر،دی میز،البرٹو ڈیل ریو،برے وائٹ،ڈولف زیگلراور شیمس تھے اور رِنگ میں
موجودگی کے بعد ریسلرز اپنے داؤ لگا کررِنگ کی رسیوں کے اُوپر سے سٹار ڈسٹ
،نویل ،کیون اوونز،لیوق ہارپر،براؤن سٹرامین ،جیک سواگر اور ایرک روون کو
باہر پھینک چکے تھے۔زیادہ کو برک لیسنر نے پھینکا تھا لہذا اچانک اصولوں کے
برخلاف ہارے ہوئی وائٹ فیملی جس میں لیوق ہارپر بھی شامل تھے نے رِنگ کے
اندر آکر بروک لیسنر سے بدلہ لیتے ہوئے اُسکو مارتے ہوئے رِنگ سے باہر نکال
دیا اور وہ بھی واپس رِنگ میں آنے کی بجائے اندر پویلین میں چلا گیا۔
ابھی بھی رِنگ میں ریسلرز موجود تھے کہ اچانک رومن رینز اپنے ٹائٹل کے دفعہ
کیلئے ایک دفعہ پھر رِنگ کی طرف دوڑتا ہو اآیا اور چھلانگ لگا کر اندر داخل
ہوا اور ریسلرز کو مارنا شروع کر دیا۔ایک دو کو اپنا سُپر پنچ بھی
مارا۔اُسکے شکار بنے البرٹ ڈی رائیو،دِی میز۔اس دوران انتظار تھا آخر
میں(30نمبرپر) آنے والے ریسلر ٹر یپل ایچ کا۔پانی کی بوتل ہاتھ میں پکڑے
ہوئے اور کچھ پیتے ہوئے اورکچھ اپنے اوپر پانی پھینکتے ہوئے وہ اند داخل
ہوا اور رِنگ کا بھی ماحول بدلتا ہوا نظرآیا اور شائقین کی گرم جوشی میں
بھی اضافہ ہو گیا۔
رائل رمبل کا مقابلہ آخری لمحوں میں تھا اور ڈین امبر روز کے ہاتھوں کرس
جیریکو،ٹریپل ایچ کی جسمانی طاقت سے ڈولف زیگلر،برے وائٹ رِنگ سے باہر
تھے۔ایک دوسرے پر حملے ہورہے تھے اور مقصد تھا ورلڈ ہیوی ویٹ کا ٹائٹل جسکا
دفاع کرنا تھا رومن رینز نے جو ابھی تک رِنگ میں تھااورمقابلے میں بھی تھے
2002ء اور 2012ء کے بالترتیب رائل رمبل چمپئین ٹریپل ایچ اور شیمس بمعہ ڈین
امبر روز جو پہلی دفعہ اس اعزاز کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتا تھا۔ایک دوسرے
بر داؤ آزمائے جارہے تھے کہ رومن رینز نے شیمس کو اُٹھا کر باہر پھینک دیا
اوبذاتِ خود سنبھالنے بھی نہ پایا تھا کہ ٹریپل ایچ نے اُسکو رسیوں کے قریب
پاتے ہوئے اچانک ایسی پھرتی سے ایک داؤ لگایا کہ رومن رینز 28واں ریسلر
قرار پایا جو رِنگ سے باہر تھااور اپنا ٹائٹل بھی کھو چکا تھا۔
اب تھے 2ڈین امبر روز جو چند گھنٹے پہلے انٹر کونٹی نینٹل چیمئین شپ جیت
چکا تھا اور ٹریپل ایچ۔دونوں ایک دوسرے کے مقابل آئے اور بھر پور طاقت کا
مظاہرہ بھی کیا۔ شائقین رومن رینز کے ٹائٹل سے محروم ہونے کی وجہ کچھ اتنے
پُرجوش نہیں رہے تھے لیکن یہ ضرور دیکھنا چاہتے تھے کہ فیصلہ کس کے حق میں
ہو گا ۔بہرحال ڈین امبر روز جلد ہی ٹریپل ایچ کے شکنجے میں آکر رِنگ سے
باہرتھا اور ٹریپل ایچ رائل رمبل 2016ء کے فاتح کی حیثیت سے تاریخ کے پہلے
ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمئین بن گئے تھے۔ یاد رہے کہ ٹریپل ایچ
اُنکا رِنگ کا نام ہے جو مخفف ہے ہنٹر ہیئرسٹ ھلمزلی اور اُنکا اصلی نام ہے
پال مائیکل لیفیسک۔اس کے علاوہ اُنکی بیوی سٹیفنی ڈبلیو ڈبلیو ای کے مالک
میک مین کی بیٹی ہیں۔
ٹریپل ایچ نے 2002ء کے بعد دوسری دفعہ رائل رمبل جیتا۔ اس سے پہلے ہوک
ہاگن،شان مائیکل،جان سینا اور بٹیسٹادو دو مرتبہ رائل رمبل میں کامیابی
حاصل کر چکے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای کا سب سے پہلا رائل رمبل 1988ء میں کینیڈا
میں ہوا تھاجس کافاتح تھا جم ڈگن تھا۔جبکہ 2016ء تک سٹون کولڈ سٹیواسٹن سب
سے زیادہ3دفعہ رائل رمبل میں کامیابی حاصل کر نے والا ریسلر ہے۔زیادہ
تر27ویں نمبر پر آنے والا ریسلر کامیاب ہو ا ہے۔ لہذا اس نمبر کو لکی
سمجھتا ہے۔ جبکہ اس دفعہ اس نمبر پر آنے والا برے وائٹ26واں شکست کھانے
والا ریسلر تھا ۔ |