ریسلنگ "WWE رائل رمبل 2016ء سے ریسل مینیا 32 (حصہ دوئم)

ریسل مینیا 32 ریسلنگ شو 2016ء ۔۔۔۔۔ریسلنگ کیلئے سجا ئے ہوئے اسٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت نیلی روشنیوں کی لہروں میں میوزک کی تھاپ کے ساتھ رنگا رنگ تقریب پیش کی گئی جیسے کوئی فلمی دُنیا کے ایوارڈ کا شو ہو ۔ آغاز میں اَناؤنسرز نے رسل مینیا 32کے متعلق شائقین کو آگاہ کیا اور ریسلرز اور مقابلوں کے بارے میں پروگرام کی کچھ تفصیلات بتائیں۔جسکے بعد ٹائٹل مقابلے شروع ہوئے۔۔۔۔۔رَاک کی آمد ،پھر جان سینا۔۔۔۔۔ رومن رینز نے اپنا سپیئر داؤ مار کر سٹیفنی کو نیچے پھینک دیا جس سے اُس نے اپنے آپ کو نیم بے ہوش ظاہر کیا ۔۔۔۔۔ٹوڈے ادارے کی طرف سے ریسل مینیا 32کے چیمپئینز رومن رینز اورشالٹ کو انٹرویو ۔۔۔۔

رومن رینز چیمپئین ریسل مینیا 32 ریسلنگ 2016ء

ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک بڑا اور اہم ریسلنگ ایونٹ ریسل مینیا کا 32واں سلسلہ امریکہ کی ریاست ڈلاس کے اسٹیڈیم اے ٹی اینڈ اے میں منعقد ہوا جو دُنیا بھر میں ٹی وی پر لائیو 3اپریل 2016ء کو پیش کیا گیا۔ ایک عرصے کے بعدنئے پرانے نامور ریسلرز اسکا حصہ بنے ۔ ریسلنگ کیلئے سجا ئے ہوئے اسٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت نیلی روشنیوں کی لہروں میں میوزک کی تھاپ کے ساتھ رنگا رنگ تقریب پیش کی گئی جیسے کوئی فلمی دُنیا کے ایوارڈ کا شو ہو ۔
آغاز میں اَناؤنسرز نے رسل مینیا 32کے متعلق شائقین کو آگاہ کیا اور ریسلرز اور مقابلوں کے بارے میں پروگرام کی کچھ تفصیلات بتائیں۔جسکے بعد ٹائٹل مقابلے شروع ہوئے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای یونائٹیڈ اسٹیٹ ٹائٹل میچ:
رے بیک بمقابلہ کا لیسٹو تھا ۔جس میں واضح فرق دونوں کی جسامت و قد کاٹھ کا تھا ۔لہذا رے بیک اپنی زور آزمائی کرتے ہوئے کالیسٹو پر حاوی نظر آیا ۔ کالیسٹو چہرے پر ماسک پہنے ہوئے اپنے روایتی انداز میں چھلانگیں لگا کر اُس کو کک اور مکے مارتا رہا۔اس دوران کالیسٹو کو موقعہ ملا اور اُس نے رے بیک کو رسی پر پاؤں رکھتے ہوئے گردن سے پکڑ کر پیچھے کی طرف زور سے زمین پر پھینکا اور ٹانگیں اُوپر اُٹھا نے کا داؤ لگا کر ایک دو تین پر چِت کر دیا۔
ٹیگ ٹیم ریسلنگ میچ:
میں پہلے اُوسس بمقابلہ ڈڈلی بوائز ہوا جس میں اُوسس کی ٹیم کو چِت کرنے پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ دوسرا مقابلہ دی نیو ڈے اور لیگ آف نیشن کے درمیان ہوا جو اُس وقت شائقین کیلئے مزید دلچسپی کا باعث بنا جب دی نیوڈے کی ٹیم کو نیشن آف لیگ کے ریسلرز شمس،روسف اور البرٹو رائیو شکست دے کر فتح کا جشن منا رہے تھے کہ ماضی کے تین ہال آف فیم ریسلرز شان مائیکل ،مائیک فولی اور سٹون کولڈ سٹیو اسٹن اچانک پاویلن سے بالترتیب مختلف انداز میں نمودار ہوئے اور رِنگ میں آکر لیگ آف نیشن کی ٹیم پر حملہ آوار ہوگئے۔وہ اُنکا مقابلہ نہ کر پائے جسکے بعد میوزک کی تھاپ پر شان مائیکل ،مائیک فولی اور سٹون کولڈ سٹیو اسٹن رِنگ میں ڈانس کرتے نظر آئے۔
لیڈار (سیڑھی )مقابلہ :
میں ڈولف زیگلر ،دِی میز ،سیمی زائن،سٹار ڈسٹ ،سنکارا،زیک ریڈر اور کیون اوون مدِ مقابل نظر آئے۔ سیڑھی پر چڑھ کر چھت کے ساتھ لٹکی ہوئی بیلٹ اُتارنے والا ٹائٹل کا حقدار کہلاتا ہے اور یہی مقابلے کی ہیجانی خصوصیت ہوتی ہے۔بہرحال مقابلہ زورں کا ہوا اور ککز ،مکے ، رِنگ سے باہر ایک دوسرے کو پھینکنے، سیڑھی پر چڑھنے کی کوشش میں سیڑھی اور ریسلر کو نیچے گرانے کے کے نظارے شائقین میں تجسس پیدا کرتے رہے کہ آخر کار کون جیتا کا۔اس دوران وہ وقت آہی گیا جب اوون،سیمی ،دی میزسیڑھی پر چڑھنے کی کوششوں میں ایک دوسرے کو بچھاڑنے کی کوشش کرہے تھے اور دِی میز کامیاب بھی ہوگیا تھا کہ پیچھے سے زیک ریڈر نے اچانک آکر اُسکو کھینچ کر نیچے پھینک دیا اور جلدی سے سیڑھی پر چڑھ کر بیلٹ کے ساتھ ٹائٹل حاصل کرلیا ۔ کامیابی پر زیک ریڈر کے والد بھی رِنگ میں آگئے اور مِل کر جشن منایا۔
نو ہولڈ بیرڈ سٹریٹ فائٹ:
یہ ایک بڑی فائٹ تھی جو بروک لیسنر اور ڈین ایمباروزکے درمیان طے پائی تھی لیکن اس سے پہلے ایک مقابلہ اے جے اسٹائل اور کرس جیریکو کے درمیان بھی ہوا جس میں دونوں کافی گھتم گھتا بھی ہوئے داؤ بھی لگائے لیکن جونہی کرس جیریکو کو موقعہ ملا اُس نے کوڈ بریکر داؤ لگا کر اے جے اسٹائل کو شکست دے دی۔
دو بڑوں کی ریسلنگ کا انتظار سب کو تھا اور تشہیر بھی تھی " فائٹ" کے نام سے جو واقعی اُس وقت فائٹ بن گئی جب بروک لیسنر نے ڈین ایمباروز کی پٹائی شروع کی اور وہ چھڑی لے آیا اور بروک لیسنر کو زور زور سے مارنا شروع کر دی۔پھر بھی مار پڑی تو رِنگ اسٹیج کے نیچے سے لکڑی کاٹنے والی مشین نکال اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران رِنگ کے اندر پھر مار پڑی تو رِنگ میں کرسیاں لا کر بروک لیسنر کو مارنی شروع کر دیں۔بلکہ رِنگ میں کرسیاں اکٹھی ہو گئیں اور ایمباروز کو پھر بھی سکون نہ آیا اور بیس بال کے ڈنڈے پر لپٹی کانٹے دار تار سمیت لا کر اُس پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ بروک لیسنر نیچے جھک کر بچ گیا ۔ پھر اُس نے ایمباروز کو کندھے پر اُٹھا کر زور سے کرسیوں پر پھینکا اور اُسکے اوپر گر کر اُس کو چت کر دیا۔پال ہیمین نے اُنکا رِنگ سے باہر بہت حاصلہ بڑھایا۔
ہیل اینڈ سیل :
رِنگ میں رکھے گئے پنجرے میں اسلیئے ایک بڑا مقابلہ تھا کیونکہ اُس میں انڈر ٹیکر نے ادارے کے میک موہن کے بیٹے شین میک موہن سے چیلنج کا مقابلہ کر نا تھا۔ظاہر تھا کہ انڈر ٹیکر سے بچنا ناممکن تھا لہذا جونہی شین میک موہن کو موقعہ ملا اُس نے پنجرے کو کاٹ کر باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن اس دوران پھر وہ انڈر ٹیکر کی طرف آیا تو اُس نے شین کو اُٹھا کر اُس ہی پنجرے کے جنگلے پر اُٹھا کر پھینکا جس کو وہ کا ٹنے کی کوشش کر چکا تھا ۔لہذا کچھ تاریں کمزور ہو جانے کی وجہ سے وہ دونوں ہی جنگلا ٹوٹنے کی وجہ سے باہر جا گرے۔
دونوں میں باہر بھی مقابلہ جاری رہا اور میزیں توڑ کر مارتے رہے کہ اس دوران انڈ ر ٹیکر کو زیادہ زور سے لگی اور وہ ایک ٹوٹی ہوئی میز پر گر گیا۔شین نے پنجرے کی چھت پر چڑھ کر اُس پر ایک خطرناک چھلانگ لگائی لیکن انڈر ٹیکر ہمت کر کے ایک طرف ہو گیا اور شین انتہائی بُری طرح گرا اور اُسکو گھٹنے اور گردن پر دباؤ پڑ گیا۔ انڈر ٹیکر اُسکو اُٹھا کر رِنگ میں لے گیا ۔پھر اُلٹا کر کے ٹانگوں سے پکڑ کر سر کے بَل نیچے کی طرف زور سے جھٹکادیا یعنی اپنا مخصوص داؤ ٹومب اسٹون لگایا کہ وہ شکست کھا گیا اور مستقبل کی "رَا "کی عملداری حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔انڈر ٹیکر کھڑا ہوا اور اُسکی طرف طنزیہ نگاہوں سے دیکھتا اور مسکراتا ہو ا23۔1 کے ریکارڈ کے ساتھ اندر چلا گیا۔
آندری دی جائنٹ میموریل :
نام کی مناسبت سے 1993ء میں وفات پا نے والے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے فرنچ ریسلر کی یاد میں تیسری دفعہ منعقد کیا گیا۔ اس میں 19نامور رسیلر ز نے حصہ لیا اور طریقہ کا ر و اصول تقریباً رائل رمبل جیسے رکھے گئے۔18 ریسلرز رِنگ میں آکر مقابلے شروع کرنے ہی والے تھے کہ اچانک پاویلن سے ایک 7 فُٹ لمبا کالا شخص دوڑتا ہوا رِنگ کی طرف آیا تو روشنی پڑنے پر اناؤنسر نے چیخ کر کہا کہ یہ تو شکیل اونیل امریکن باسکٹ بال کا مشہور ریٹائر کھلاڑی ہے۔
شکیل اونیل رِنگ میں داخل ہوا تو سامنے کھڑا تھا بِگ شو باقی ریسلرز اُسکے پیچھے سوائے کین کے جو دائیں جانب تھا ۔اُس نے آگے بڑھ ایک ہاتھ سے بِگ شو اور دوسرے سے اونیل کی گردن پکڑی تو اُنھوں نے اُس کو اُٹھا کر نیچے پھینکا اور پھر سب میں دنگا مُشتی شروع ۔ کچھ ہی دیر میں سوائے بِگ شو اور اونیل کے سب رِنگ کی رسیوں سے باہر۔اب اُن دونوں ایک دوسرے کے گلے پکڑ ے تو سب ریسلرز نے رِنگ میں آکر اُنھیں باہر پھینک دیا اور پھر اسطرح ایک دوسرے کو رسیوں کے اُوپر سے باہر پھینکتے ہوئے آخر میں رہ گئے کین ،ینگ،ہنری اور بیرن کوربین۔ہنری کو تو کین اور ینگ نے اُٹھا کر باہر پھینکا اور کین نے ینگ کو کہ اُسکے فوراً بعد پیچھے سے بیرن کوربین نے آکر کین کو باہر پھینکا دیا اورایونٹ کا فاتح قرار پایا بیرن کوربین۔
رَاک کی آمد ،پھر جان سینا:
ایک بڑا نام: ریسلر ر واداکار ر اک کا۔وہ شائقین کے سامنے آیا تو ہاتھ میں ایک بڑی گن پکڑی ہو ئی تھی اور رِنگ میں اُسکا مقابلہ تھا ایرک روون کے ساتھ جو اُس نے مقابلہ شروع ہونے کے صرف 6سکینڈ بعد اُسکو چِت کر کے جیت لیا۔وائٹس نے آکر راک کو گھیرنے کی کوشش کی تو اچانک میوزک کی تھاپ پر جان سینا نمودار ہوا اور شائقین کا بھی ایک شور بلند ہوا ۔جان سینا اُچھل کود کرتا ہوا رِنگ میں آکر راک کے ساتھ کھڑا ہو گیا۔مقابلے کیلئے وائٹس بھی آگئے ۔ داؤ راک اور جان سینا نے بھی خوب لگائے اور کامیابی کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا یا ۔پھر راک نے جان سینا کا بازو اوپر کر کے شائقین کے شور میں اُن سے داد بھی وصول کی۔
لیڈیز ٹیگ ٹیم و ٹریپل تھریٹ مقابلے:
ریسل مینیا میں خواتین(دیواز) کے دو مختلف مقابلے ہوئے جن میں ٹیگ ٹیم مقابلہ ٹیم ٹوٹل دیواز نے ٹیم بیڈبلونڈ کو ہارا کر جیت لیا۔ دوسرا وومن ٹائٹل رسیلنگ مقابلہ ٹریپل تھریٹ کی صورت میں ہوا جس میں شالٹ، بیکی اور شاسا نے ایک دوسرے کے ساتھ زبردست مقابلہ کیا ۔ایک موقعہ پر تو شاسا نے رسیوں کے اوپر سے ریسلر ایڈی گوریرو کا چھلانگ لگانے والا داؤ لگا کر شالٹ کو چت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اُٹھ گئی ۔پھر جب شاسا اور بیکی نے شالٹ کو رِنگ سے باہر پھینک آپس میں جیتنے کیلئے داؤ لگائے تو شالٹ نے اند ر آکر پہلے شاسا کو اُٹھا کر باہر پھینکا اور پھر بیکی پر پُل والا داؤ لگا کر وومن چیمپئین کا بڑا ٹائٹل بھی جیت لیا اور بڑے ریسلر رک فلیئر کی بیٹی ہو نے کا ثبوت بھی دے دیا۔
ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین ٹائٹل مقابلہ:
رائل رمبل 2016ء کی اگلی کڑی فاسٹ لین کا ٹریپل تھریٹ میچ منعقدہ 22ِفروری2016ء تھا ۔جس میں رومن رینز کے پاس موقعہ تھا کہ وہ بروک لیسنر اور ڈین ایمباروز کو ہارا کر ریسل مینیا 32میں ایک دفعہ پھر ٹریپل ایچ سے رائل رمبل میں اپنا کھویا ہوا ورلڈ ہیو ی ویٹ کا ٹائٹل حاصل کر لے۔ وہ اُس میں کامیاب ہو گیا اور دونوں کو شکست دے کر ریسل مینیا 32کے اہم اور آخری مقابلے میں سامنے آگیا۔
ادارے کے مالک کی بیٹی اور ٹریپل ایچ کی بیوی سٹیفنی مقابلے کے دوران رِنگ سے باہر ٹریپل ایچ کا حوصلہ بڑھاتی رہی اور آغاز میں ٹریپل ایچ بھی حاوی نظر آیا۔لیکن وقت گز رنے کے ساتھ جب رومن رینز نے بھی اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریپل ایچ کو مارنا شروع کیا تو سٹیفنی رِنگ کے اندر آگئی تاکہ ریفری ٹریپل ایچ کے خلاف گنتی میں جلدی نہ کر دے کہ اس ہی دوران رومن رینز نے اپنا سپیئر داؤ مار کر سٹیفنی کو نیچے پھینک دیا جس سے اُس نے اپنے آپ کو نیم بے ہوش ظاہر کیا اور رِنگ سے باہر زمین پر جا گری۔ اس دوران ایک سخت مقابلہ جاری تھا اور رومن رینز اپنے سُپر مین پنچ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ٹریپل ایچ کو ضربیں لگا ررہا تھا۔
رومن رینز رِنگ میں گرے ہوئے ٹریپل ایچ کے اُٹھنے کا انتظار کر رہا تھا کہ وہ لیٹے ہی ہوئے رسیوں کی طرف بڑھا اور نیچے زمین پر لیٹی ہو ئی سٹیفنی نے اُسکے ہا تھ میں ہتھوڑا تھما دیا۔ وہ اُٹھا اور رومن رینز پر اُس کا وار کیا لیکن وہ ایک طرف ہو گیا اور پھر رومن رینز نے اپنی شیروں والی دھڑ کی آواز نکالی اور زور سے بھاگتے ہوئے آکر اپنا کامیاب داؤ سپیئر جھک کر اُسکے پیٹ میں مارا اور ٹریپل ایچ کے نیچے گرتے ہی اُس پر لیٹ کر اور دائیں ٹانگ اُٹھا کر چت کر دیا ۔ آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں چند لمحے تو اُسکو بھی یقین نہ آیا کہ وہ جیت گیا ہے لیکن یقین بھی تو یہی تھا کہ وہ ایک دفعہ پھر ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین ٹائٹل حاصل کر چکا تھا۔
رومن رینز اور شالٹ کا انٹرویو:
ٹوڈے ادارے کی طرف سے ریسل مینیا 32کے چیمپئینز رومن رینز اورشالٹ کو انٹرویو کیلئے مدعو کیا گیا تو دونوں ایسے خوبصورت لباس میں اپنی اپنی چیمپئین بیلٹز پکڑ کر آئے کہ محسوس ہی نہیں ہو رہا تھا کہ وہ ریسلرز ہیں۔دونوں نے اپنی کامیابی اور ریسل مینیا 32کے بارے میں تاثرات اس طرح دیئے کہ اُنکی خوشی اُنکے چہروں سے جھلک رہی تھی۔
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 205 Articles with 341797 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More