لائبریری (ایک مقصد)

بسمہ تعالی

ابھی میں لائبریری میں بیٹھا ہوں ایک پر سکون ماحول ہے بچے اپنی اپنی کتابوں کو پڑھنے میں مصروف ہیں دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ علم کے پروانے ابھی زندہ ہیں میں اکثر لائبریری میں بیٹھ کر یہ بات سوچتا ہوں کہ ہم خدا کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے اﷲ نے ہمیں آنکھ ،کان ،زبان اور عقل دے کر دنیا میں بھیجا جس سے ہم فائدہ اُٹھا کر اپنی دنیا و آخرت دونوں کو سنوار سکتے ہیں کبھی ہم نے فکر کی کہ اﷲ نے ہمیں کتنی نعمتوں سے نوازا ہے پر جواب میں ہم نے اﷲ کو کیا دیا ،آج کے دور کی مثال لے لیں ہمارے گھر کے LED پر گرد آ جائے تو فوراً صاف کیا جاتا ہے اور غلاف قرآن گرد آلود ہوتا ہے تو اُس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ،ہم تین گھنٹے کی فلم دیکھ لیتے ہیں ۵ منٹ اﷲ کی عبادت کے لئے ہمارے پاس نہیں ہیں ،ہم ہنی مون کے لئے لاکھوں روپے خرچ کر سکتے ہیں حج کے لئے پیسوں کا رونا روتے ہیں ،ہم فضول خرچی میں مال کو ضائع کرتے ہیں تا کہ سال کے آخر میں خمس یا ذکات نہ دینا پڑ جائے ،ہم ہوٹل میں جاتے ہیں آدھا کھانا کھاتے ہیں آدھا چھوڑ دیتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن جہاں کسی غریب نے مدد مانگ لی تو ۱۰ روپے دینے میں بھی تکلیف ہوتی ہے ،ہم مسلمان ہیں کیا یہ صحیح باتیں ہیں اﷲ نے آپ کو ماں باپ جیسی نعمت عطا کی،بیوی کا سکون اولاد کی ٹھندک عطا کی،رزق دیا روزی کو فراوان کیا ،ایک بات یاد رکھیں ہم سب اﷲ کی طرف سے آئے ہیں اور اﷲ کی طرف پلٹائے جائیں گے ،مومن کے لئے یہ دنیا ایک قید خانہ ہے اور کافر کے لئے جنت،ابھی طاقت ہے جوانی ہے آپ سمجھ رہے ہیں یہ ہمیشہ رہے گی ایسا نہیں ہے اپنے بزرگوں کو یاد کریں جو جوان تھے طاقت ور تھے لیکن انجام کیا ہوا موت،پیسہ،عزت ،دولت ،سب دنیا میں ہی رہ گیا صرف انسان کے اعمال انسان کے ساتھ جاتے ہیں اب مسئلہ یہ ہے کہ ذہن کو روشن کیسے کریں کون سی ایسی جگہ ہے جہاں سکون بھی ہو اور علم بھی،جہان آپ اپنے علم کی پیاس کو بجھا بھی سکتے ہوں وہ جگہ ہے لائبریری،جہاں آپ کو جو کتاب چاہئے ملے گی آپ کو جو مسئلہ ہے حل ہو گا،خدارا اپنا وقت ضائع نہ کریں فارغ اوقات میں کتابوں کا مطالعہ کریں تا کہ دنیا میں صحیح راستہ پہچان لیں اور موت آنے سے پہلے اپنے تمام گناہوں کو بخشوا سکیں-
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 258522 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.