عقل پر پردے
(محمد آکاش سلیم, چوک قریشی)
سو لفظوں کی کہانی |
|
ہم پاکستانیوں کے عقل پر پردے پڑے ہوئے اور
ہم پاکستان سے زیادہ سیاست دانوں کے وفادار ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم ان سیاست
دانوں کی اعلانیہ ملک دشمنی کے باوجود ان کو ووٹ دیتے ہیں.ایک کہتا ہے میں
افغانی ہوں پاکستان زندہ باد نہیں کہ سکتا.دوسرا اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگاتا
ہے حکمران نصاب میں لکھتے ہیں کہ اردو کی راہ میں رکاوٹ بننے والا سب سے
بڑا ملک دشمن ہے اور رکاوٹ خود بنے ہوئے ہیں ان باتوں کے باوجود بھی ہم ان
پر الیکشن میں وارے جاتے ہیں جبکہ ایسے موقع پر ڈاکڑ عبدالقدیر جیسے محسن
پاکستان ہمارے لیے اجنبی ہو جاتے ہیں.پھر بھی ہم خواب ترقی کے دیکھتے ہیں. |
|