ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی ایک ایسی
کرکٹ ٹیم ہے جس کے بارے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی- یہ ٹیم کھیل کے
میدان کب کیا کارنامہ انجام دے گی؟ اس کے بارے میں کوئی اندازہ بھی نہیں
لگا سکتا- گزشتہ
چند سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے کئی اتار چڑھاؤ
دیکھے ہیں- لیکن کچھ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کئی ایسے حیران کن عالمی اعزازات
کی مالک ہے جنہیں حاصل کرنے کی خواہش دنیا کے ہر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میں
موجود ہے- آئیے ہم آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان ورلڈ ریکارڈز کے بارے میں
بتاتے ہیں جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں-
|
|
انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس
ہے- انہوں نے مختلف ٹیسٹ میچز٬ ایک روزہ میچز ٹی ٹونٹی میچز کے دوران 476
چھکے لگائے-
|
|
سال 2006 کے دوران ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد
یوسف کے پاس ہے- انہوں نے اس سال 1788 رنز بنائے- اس کے علاوہ اسی سال
انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام
کیا- سال 2006 کے ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 9 سینچریاں بنائیں-
|
|
1997 میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا
ریکارڈ ثقلین مشتاق نے 69 وکٹیں لے کر اپنے نام کیا-
|
|
ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ دو پاکستانی
کھلاڑیوں کے پاس ہے- وسیم اکرم اور محمد سمیع دونوں ہی یہ اعزاز رکھتے ہیں-
|
|
جلال الدین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے پہلے ایک ساتھ تین
کھلاڑی آؤٹ کرنے والے باؤلر تھے- انہوں نے یہ اعزاز 1982 میں حاصل کیا-
|
|
ایک ہی گراؤنڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستانی باؤلر وسیم
اکرم کے پاس ہے- انہوں نے شارجہ کے گراؤنڈ میں 77 میچوں میں 122 وکٹیں لے
کر یہ ریکارڈ قائم کیا-
|
|
ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کپتان ہوتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا
ریکارڈ وقار یونس کے پاس ہے- انہوں نے 2001 میں 36 رنز دے کر انگلینڈ کے 7
کھلاڑی آؤٹ کیے-
|
|
جاوید میانداد کو مسلسل نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے- انہوں نے 1987
میں مارچ سے لے کر اکتوبر تک مسلسل 9 نصف سینچریاں بنائیں-
|
|
ایک روزہ میچوں میں بغیر کسی سینچری کے سب سے زیادہ نصف
سینچریاں بنانے کا ریکارڈ مصباح الحق کے پاس ہے- انہوں نے یہ ریکارڈ 42 نصف
سینچریاں قائم کر کے اپنے نام کیا-
|
|
سب سے زیادہ طویل ترین ٹیسٹ اننگ کھیلنے کا اعزاز لٹل
ماسٹر حنیف محمد کے پاس تھا- انہوں نے1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ
تک بیٹنگ کی- |