سولفظوں کی کہانی ۔

 غریب بڑھیا کی گائے گھر نہ لوٹی ۔اسےپتہ چلا بادشاہ کے ساتھ آئے ہوئے فوجی کھا گئے ہیں اور کل بادشاہ کی پُل والے رستہ سے واپسی ہے۔بڑھیا جاکر پُل کے نیچے چھپ گئی۔جب بادشاہ کی سواری پُل پر پہنچی ۔وہ اچانک پُل پر آگئی۔بادشاہ نے حیرانگی سے پوچھا۔ ماں جی کیا بات ہے؟ بڑھیا نے کہا۔میری کل جائداد بس گائے ہی تھی جو تمہارے فوجی کھاگئے۔ بتائیں اس کا فیصلہ اس پُل پر کرنا ہے یا پُل صراط پر ۔ خداترس بادشاہ نے معذرت کے ساتھ حق تلفی ادا کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔۔ آئیےفیصلہ کرلیں۔
Munawar
About the Author: Munawar Read More Articles by Munawar: 47 Articles with 52582 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.