پانی ایک نعمت
(Jugdesh Motyani, Karachi)
کراچی ایک میگا شہر ہے ۔ جس کو روشنیوں کا
شہر بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کی آبادی تقریباً2کروڑ ہوچکی ہے۔ یہ پاکستان کا
سب سے بڑا شہر ہے ۔ اس کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے۔مگر اس بڑے
شہر کے اپنے مسائل ہیں ۔ یہاں پر پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے ۔اس
وقت اس شہر کو 1000ملین گیلن پانی کی شدید ضرورت ہے ۔ پر سسٹم خراب ہونے کی
وجہ سے کراچی کے عوام پانی سے محروم ہوچکے ہیں۔ یہاں کے لوگ بجلی گیس کے بل
کے ساتھ ساتھ پانی کے بل بھی ادا کرتے ہیں۔ کراچی میں پانی دو جگہ سے آتا
ہے۔
(1) کینجر جھیل (2) حب ڈیم
پانی مافیا کراچی میں پانی آنے والے پائپ پر قبضہ جمایا ہے۔اور عوام تک
پانی پہنچنے سے پہلے پانی ختم ہوجاتا ہے۔ پانی مافیا ایک خطرناک گروہے۔
میں حکومت وقت سے گزارش کرتا ہوں کہ عوام پر رحم کریں اور پانی کا مسئلہ کو
ختم کیا جائے۔ تاکہ عوام سکون کے ساتھ رہ سکیں۔ |
|