ریاست ہمیشہ وہی ترقی کرتی ہے جسکا نظام تعلیم مضبوط ہو
تعلیم انسان کے عقل کو سنوارتی ہے تعلیم انسان کو انسان بناتی ہے تعلیم سے
انسان ہر میدان میں کامیابی حاصل کرتا ہے تعلیم سے انسان اپنے مذہب کو
پہچانتا ہے تعلیم سے انسان اپنے خدا کو پیچانتا ہے تعلیم سے انسان اپنے
والدین کے حقوق کو پہچانتا ہے تعلیم سے انسان اپنے حقوق و فرایض کو پہچانتا
ہے تعلیم سے انسان اپنے دنیا میں تمام کامیابیاں حاصل کرتا ہے تعیلم یافتہ
اور ان پڑھ کبھی برابر نہیں ہوسکتے ہیں تعلیم جس گھر میں ہو وہ گھر معاشرے
میں کامیاب تصور ہوتا ہے ہمارے وطن عزیز کی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رپنے کی
وجہ صرف اور صرف تعلیم سے دوری ہے ترقی یافتہ ریا ستوں نے کیوں ترقی کی
اسکی وجہ صرف اور صرف تعلیم ہے ان ریاستوں میں شرح خواندگی سو فیصد ہے اور
اس وجہ سے وہ ہر میدان میں سب سے آگے ہیں اور انھوں نے سیاست ہو معاشرت
اقتصادیات ہو دیگر میدان ہر میدان میں دیگر ریاستوں. کو ہیچھے چھوڑ. دیا ہے
اور اس تعلیم سے انھوں نے چاند کا سفر کیا اور اب وہ اب وہ مریح پر جانے کی
تیاری کررہے ہیں اور ساینس کے میدان میں تعلیم کی مدد سے انقلاب برپا کر
دیا ہے اور آج کے اس جدید دور میں وہی ریاست آگے ہے جہاں تعلیمی ترقی سب سے
زیادہ ہے تعلیم کی ترقی سے باقی میدانوں میں ترقی ممکن ہے اور ہمارے وطن
عزیز میں حکومت پاکستان اور صوبای حکومتیں تعلیم کی بہتری کیلیے دن رات
کوشش کر رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے وطن کے اندر شرح خواندگی بہتر
ہو جاے گی اور ہم ہر میدان میں سب سے آگے ہوں. گے انشااللہ |