وارث

ایک ہی ماں کے سب بچے تھے۔جیتے جی ماں کی خدمت تو نہ کر سکے۔مگر جب باپ کے بعد ماں بھی چل بسی۔تو اس کے نام زمین پرجھگڑا شروع ہوگیا۔ہر ایک نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہی اسکا حقدار ہے کہ اس نے ذیادہ خدمت کی ہے۔

جو سب سے سمجھدار تھے انہوں نے عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا کہ باقی بچے ماں کے بطن سے نہیں پیدا ہوئے ہیں۔دوسروں کے پاس انتی رقم ہی نہ تھی کہ وہ مقدمہ کی پیروی کرسکتے۔لہذا وہ عدالت میں اپنے حق میں فیصلہ کروا آئے۔

مگر خدا کا کرنا یہ ہوا کہ انکے ہاں کوئی اولاد کئی برس تک بھی نہ ہوئی اور وہ جائیداد کو یوں ہی چھوڑ کر مر گئے۔دوسرے بہن بھائی آج بھی دو وقت کی روٹی کو ترستے ہیں اور محنت مزدوری کر کے تنگ دستی میں جی رہے ہیں اور اُس زمین پر بدمعاش لوگ قابض ہو گئے۔یوں اس پر وہ وارث بن گئے جو وارث نہیں تھے۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 478945 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More