ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کی پاکستانی فوج میں شمولیت کی خواہش

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر مارلن سیموئلز نے پاکستانی فوج میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مرتے دم تک پاکستان آتے رہیں گے۔

بی بی سی کے مطابق 36 سالہ سیموئلز پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آئے تھے جہاں انھوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا۔
 

image

واضح رہے کہ سیموئلز پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے تھے اور لاہور ہونے والے فائنل میں اسی ٹیم نے پی ایس ایل کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اس کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں جمیکا کے اس کھلاڑی نے پاکستانی فوج کے سیکورٹی انتظامات کی تعریف کی۔

پشاور زلمی کے پی ایس ایل جیتنے کے بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاتح ٹیم سے ملاقات کی تھی۔

ڈیڑھ منٹ سے زیادہ کے اس ویڈیو میں سیموئلز نے کہا کہ ان کے لیے پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلنا یہاں کا محض دورہ کرنے سے زیادہ تھا۔ یہاں کھیلنے سے ان اداس چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے، جو طویل عرصے سے یہاں کرکٹ نہیں دیکھ پا رہے تھے۔

سیموئلز نے کہا: 'میں دل سے پاکستانی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے پاکستان آنے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔‘
 

image


پاکستانی فوج کے سربراہ کو براہ راست خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’جنرل میں آپ کو سليوٹ کرتا ہوں۔ میں اپنے کندھوں پر پاکستانی فوج کا مٹیلک بیج لگنے کا انتظار کر رہا ہوں۔ میں بھی پاکستانی فوج کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ میں مرتے دم تک اس ملک میں آتا رہوں گا۔‘

خیال رہے کہ پاکستان میں ایک عرصے کے بعد کرکٹ کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہوئی ہے۔ 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ ختم ہو گئی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

West Indian cricketer Marlon Samuels seems to be so impressed with the security arrangements at the recently-concluded final of the Pakistan Super League (PSL) that he has bizarrely expressed his desire to join the Pakistani Army.